تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 89
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۸۹ اِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتَا لِلهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ) سورة النحل وَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا انْسَلَعَ عَنْ بندہ جب اپنے ارادہ سے علیحدہ ہو جائے اور اپنے إِرَادَاتِهِ وَتَجَرَّدَ عَنْ جَذَبَاتِهِ۔وَفَنِي في جذبات سے خالی ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کی ذات اس کے الله وَفي طُرُقِهِ وَعِبَادَاتِهِ وَعَرَفَ رَبَّهُ طریقوں اور اس کی عبادات میں فنا ہو جائے اور اپنے اس الَّذِي رَبَّاهُ بِعِنَايَاتِهِ۔حَمِدَة في سائر رب کو پہچان لے جس نے اپنی عنایات کے ساتھ اس کی أَوْقَاتِهِ، وَأَحَبَّهُ بِجَميع قَلْبِهِ بَلْ بِجَمیع پرورش کی اور وہ اس کی تمام اوقات حمد کرتا رہے اور اس ذَراتِهِ۔فَعِنْدَ ذَالِكَ هُوَ عَالَم تین سے پورے دل بلکہ اپنے تمام ذرات سے محبت کرے تو الْعَالَمِينَ وَلِذَالِكَ سُمّى إِبْرَاهِيمُ اس وقت وہ عالموں میں سے ایک عالم ہو جائے گا۔اسی أُمَّةٌ في كِتَابٍ أَعْلَمِ الْعَالَمِينَ۔لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام العلم العالمین کی کتاب (اعجاز امسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۱۳۸) میں اُمت رکھا گیا ہے۔( ترجمہ از مرتب ) أدعُ إِلى سَبِيلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ اَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ۔آیت : جَادِلُهُم بِالَّتِي هِيَ اَحْسَنُ کا یہ منشاء نہیں ہے کہ ہم اس قدر نرمی کریں کہ مداہنہ کر کے خلاف واقعہ بات کی تصدیق کر لیں۔کیا ہم ایسے شخص کو جو خدائی کا دعویٰ کرے اور ہمارے رسول کو پیشگوئی کے طور پر کذاب قرار دے اور حضرت موسیٰ کا نام ڈاکور کھے راست باز کہہ سکتے ہیں۔کیا ایسا کرنا مجادلہ حسنہ ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ منافقانہ سیرت اور بے ایمانی کا ایک شعبہ ہے۔تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳۰۵ حاشیه ) اس کے معنے یہی ہیں کہ نیک طور پر اور ایسے طور پر جو مفید ہو عیسائیوں سے مجادلہ کرنا چاہیے اور حکیمانہ طریق اور ایسے ناصحانہ طور کا پابند ہونا چاہیے کہ ان کو فائدہ بخشے۔(کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۱۷) خدا جانتا ہے کہ کبھی ہم نے جواب کے وقت نرمی اور آہستگی کو ہاتھ سے نہیں دیا اور ہمیشہ نرم اور ملائم الفاظ سے کام لیا ہے بجز اس صورت کے کہ بعض اوقات مخالفوں کی طرف سے نہایت سخت اور فتنہ انگیر تحریریں پاکر