تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 426 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 426

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۲۵ سورة الرعد یا گذشتہ نشانوں سے میرے اپنے نشانوں کا مقابلہ کر لیں یا آئندہ نشانوں میں مقابلہ کر لیں یا اور نہیں تو یہی دعا کریں کہ جس کا وجود نافع الناس ہے وہ بموجب وعدہ الہی : وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ دراز زندگی پائے۔پھر عیاں ہو جائے کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں کون مقبول ومنظور ہے۔الحکم جلد ۳ نمبر ۲۴ مورخه ۱۰ جولائی ۱۸۹۹ء صفحه ۴،۳) وَالَّذِينَ يَصِلُونَ مَا اَمَرَ اللهُ بِهَ أَن يُوصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ پیوند کرنے کی جگہ پیوند کرتے ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷) وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً وَيَدرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولَبِكَ لَهُم عُقْبَى الدَّارِ وہ کبھی پوشیدہ خیرات کرتے ہیں اور کبھی ظاہر۔پوشیدہ اس لئے کہ تاریا کاری سے بچیں اور ظاہر اس لئے اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷) کہ تا دوسروں کو ترغیب دیں۔یعنی بہادر وہ ہیں کہ۔۔۔۔ان کا صبر لڑائی اور سختیوں کے وقت میں خدا کی رضا مندی کے لئے ہوتا ہے اور اس کے چہرہ کے طالب ہوتے ہیں نہ کہ بہادری دکھلانے کے۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۹) b الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكرِ اللهِ ۖ أَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَين القلوب یا درکھو کہ قرآن سے دل اطمینان پکڑتے ہیں۔(ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۰ حاشیه ) ایک بڑی لذت چھوٹی لذت سے غنی کر دیتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَين القُلُوبُ۔۔۔وَ لَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ - (برائین احمدیہ حصہ بانهم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۲۵)