تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 356 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 356

تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۳۵۶ سورة يونس قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ۔(۵۹) خیر کثیر سے مراد اسلام ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ جل شانۂ قرآن کریم میں فرماتا ہے : هُوَ خَيْرٌ مِمَّا (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۶) 99191 يجمعون ان کو کہہ دے کہ خدائے تعالیٰ کے فضل و رحمت سے یہ قرآن ایک بیش قیمت مال ہے سو اس کو تم خوشی سے قبول کرو۔میدان مالوں سے اچھا ہے جو تم جمع کرتے ہو۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ علم اور حکمت کی مانند کوئی مال نہیں۔یہ وہی مال ہے جس کی نسبت پیشگوئی کے طور پر لکھا تھا کہ مسیح دنیا میں آکر اس مال کو اس قدر تقسیم کرے گا کہ لوگ لیتے لیتے تھک جائیں گے۔یہ نہیں کہ مسیح درم و دینار کو جو مصداق آیت : انما اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ (التغابن : ۱۶) ہے جمع کرے گا اور دانستہ ہر ایک کو مال کثیر دے کر فتنہ میں ڈال دے گا۔مسیح کی پہلی فطرت کو بھی ایسے مال سے مناسبت نہیں۔وہ خود انجیل میں بیان کر چکا ہے کہ مومن کا مال درم و دینار نہیں بلکہ جواہر حقائق و معارف اس کا مال ہیں۔یہی مال انبیاء خدائے تعالی سے پاتے ہیں اور اسی کو تقسیم کرتے ہیں۔اسی مال کی طرف اشارہ ہے کہ انما اكا قَاسِم وَاللهُ هُوَ الْمُعْطى (ازالہ واوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۵،۴۵۴) اَلَا اِنَّ اَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ) خبر دار ہوا تحقیق وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے دوست ہیں ان پر نہ کوئی ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۴۵) جولوگ خدا کے ہور ہتے ہیں ان کو کسی کا خوف باقی نہیں رہتا اور وہ غم نہیں کرتے۔ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۹) خبر دار ہوا بہ تحقیق جولوگ مقربانِ الہی ہوتے ہیں ان پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ کچھ تم کرتے ہیں۔برائین احمد یہ چہار تحصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۲۱) جو اللہ کے ولی ہیں ان کو کوئی غم نہیں۔جس کا خدا متکفل ہو اس کو کوئی تکلیف نہیں۔کوئی مقابلہ کرنے والا ضرر نہیں دے سکتا اگر خداولی ہو جاوے۔رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۳۶) خدا تعالیٰ نے ان کو اپنا ولی کہا ہے حالانکہ وہ بے نیاز ہے اس کو کسی کی حاجت نہیں اس لئے استثنا ایک شرط