تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 298 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 298

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۹۸ سورة التوبة لگا کر مال لے جاویں یا طمع نفسانی سے لوگوں کو قتل کریں تو کیا اس بادشاہ کا فرض نہیں ہوگا کہ ایسے مفسد لوگوں پر چڑھائی کرے اور ایسے مفسد لوگوں کو قرار واقعی سزا دے کر ملک میں امن قائم کر دے سو یہ لڑائی اہل کتاب سے اس وجہ سے نہیں تھی کہ اُن کو مسلمان کیا جائے بلکہ اس وجہ سے تھی کہ اُن کی شرارتوں سے ملک کو بچایا چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۸ تا ۲۴۱) جائے۔وَ قَالَتِ الْيَهُودُ عَزَيْرُ بِابْنُ اللهِ وَ قَالَتِ النَّصْرَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللهِ ذَلِكَ قَوْلُهُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ يُضَاهِوْنَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَبْلُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ الَّى يُؤْفَكُونَ اور یہود کہتے ہیں کہ عزیر خدا کا بیٹا ہے اور نصاریٰ مسیح کو خدا کا بیٹا بناتے ہیں یہ سب ان کے منہ کی باتیں ہیں جن کی صداقت پر کوئی حجت قائم نہیں کر سکتے بلکہ صرف پہلے زمانہ کے مشرکوں کی ریس کر رہے ہیں۔ملعونوں نے سچائی کا راستہ کیسا چھوڑ دیا۔(برائین احمد یہ چہار شخص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۴ حاشیہ نمبر ۳) کہا بعض یہود نے کہ عزیر خدا کا بیٹا ہے اور کہا نصاری نے مسیح خدا کا بیٹا ہے۔یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں جن کا کوئی بھی ثبوت نہیں۔ریس کرنے لگے ان لوگوں کی جو پہلے اس سے کافر ہو چکے یعنی جو انسانوں کو خدا اور خدا کے بیٹے قرار دے چکے۔یہ ہلاک کیسے جائیں۔کیسے یہ تعلیم سے پھر گئے۔جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۶۷) یہود نے کہا کہ عزیر خدا کا بیٹا ہے اور عیسائیوں نے کہا کہ مسیح خدا کا بیٹا ہے یہ سب ان کے منہ کی باتیں ہیں یہ لوگ ان لوگوں کی ریس کرتے ہیں جو ان سے پہلے بعض انسانوں کو خدا بنا کر کا فر ہو گئے۔خدا کے ماروں نے کہاں سے کہاں پلٹا کھایا۔سو یہ آیت صریح ہندوؤں اور یونانیوں کی طرف اشارہ کر رہی ہے اور بتلا رہی ہے جو پہلے انسانوں کو انہیں لوگوں نے خدا قرار دیا۔پھر عیسائیوں کی بدقسمتی سے یہ اصول ان تک پہنچ گئے۔تب انہوں نے کہا کہ ہم ان قوموں سے کیوں پیچھے رہیں اور ان کی بد بختی سے توریت میں پہلے سے یہ محاورہ تھا کہ انسانوں کو بعض مقامات میں خدا کے بیٹے قرار دیا تھا بلکہ خدا کی بیٹیاں بھی بلکہ بعض گذشتہ لوگوں کو خدا بھی کہا گیا تھا۔اس عام محاورہ کے لحاظ سے مسیح پر بھی انجیل میں ایسا ہی لفظ بولا گیا پس وہی لفظ نادانوں کے لئے زہر قاتل ہو گیا تمام بائبل دُہائی دے رہی ہے کہ یہ لفظ ابن مریم سے کچھ خاص