تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 243
تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۲۴۳ سورة الاعراف یہ ہرگز بیچ نہیں کہ جو کچھ قرآن کریم کے معارف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائے ان سے زیادہ قرآن کریم میں کچھ بھی نہیں۔یہ اقوال ہمارے مخالفوں کے صاف دلالت کر رہے ہیں کہ وہ قرآن کریم کی غیر محدودہ عظمتوں اور خوبیوں پر ایمان نہیں لاتے اور ان کا یہ کہنا کہ قرآن کریم ایسوں کے لیے اترا ہے جو امی تھے اور بھی اس امر کو ثابت کرتا ہے کہ وہ قرآن شناسی کی بصیرت سے بلکلی بے بہرہ ہیں۔وہ نہیں سمجھتے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم محض امیوں کے لیے نہیں بھیجے گئے بلکہ ہر یک رتبہ اور طبقہ کے انسان ان کی امت میں داخل ہیں اللہ جل شانہ فرماتا ہے : قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ اِنّى رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا۔پس اس آیت سے ثابت ہے کہ قرآن کریم ہر ایک استعداد کی تکمیل کے لیے نازل ہوا ہے اور درحقیقت آیت: ولیکن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ (الاحزاب : ۴۱ ) میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے۔(کرامات الصادقین ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحہ ۶۱ ) وہ قانون جو عام عدل اور احسان اور ہمدردی کے لیے دنیا میں آیا وہ صرف قرآن ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا۔یعنی کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف رسول کر کے بھیجا گیا ہوں۔(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۷۱) قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ( الجزو نمبر (۹) - لوگوں کو کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف پیغمبر ہو کر آیا ہوں۔(نور القرآن نمبر ا روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۴) ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں نہیں کہا کہ میں صرف عرب کے لیے بھیجا گیا ہوں بلکہ قرآن شریف میں یہ ہے : قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا یعنی لوگوں سے کہہ دے کہ میں تمام دنیا کے لیے بھیجا گیا ہوں۔پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۶۹) قرآن شریف میں یہ نہیں لکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف قریش کے لیے بھیجے گئے ہیں بلکہ لکھا ہے کہ وہ تمام دنیا کے لیے بھیجے گئے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے : قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا یعنی لوگوں کو کہہ دے کہ میں تمام دنیا کے لیے بھیجا گیا ہوں نہ صرف ایک قوم کے لیے ہوں۔چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۸۸،۳۸۷) اے تمام انسانو! جو زمین پر رہتے ہو۔میں سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں نہ کسی خاص قوم کی طرف اور سب کی ہمدردی میرا مقصد ہے۔چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۹۵)