تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 237
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۳۷ سورة الاعراف أَنَّهُ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا اِتَّخَذُوهُ وَكَانُوا ظُلِمِينَ۔۱۴۹ جب لیکھرام نے نہایت اصرار کے ساتھ اپنی موت کے لئے مجھ سے پیشگوئی چاہی تو مجھے دعا کے بعد یہ الهام ہوا : عِجَلْ جَسَلهُ حُوَارُ - لَهُ نَصَبْ وَعَذَاب یعنی یہ ایک بے جان گوسالہ ہے جس میں مارے جانے کے وقت گوسالہ کی طرح ایک آواز نکلے گی اور اس میں جان نہیں اور اس کے لئے نصب اور عذاب ہے۔لسان العرب میں جو لغت عرب میں ایک پرانی اور معتبر کتاب ہے لفظ نصب کے معنے علاوہ اور کئی معنوں کے ایک یہ بھی لکھے ہیں کہ جب کہا جائے نصب فلان لِفُلانٍ تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ کسی شخص نے اس شخص پر جان لینے کے لئے حملہ کیا اور دشمنی کی راہ سے اس کے فنا کرنے کے لئے پوری پوری کوشش کی۔چنانچہ لسان العرب کے اس مقام میں اپنے لفظ یہ ہیں : نصبَ فُلَانٌ لِفُلانٍ نَصَبًا إِذَا قَصَدَلَهُ وَعَادَاهُ وَتَجَرَّدَلۂ۔جس کے یہی معنے ہیں جو اوپر کئے گئے۔دیکھولسان العرب لفظ نصب صفحہ ۲۵۸ سطر نمبر ۲ اور خوار کا لفظ لغت عرب میں گوسالہ کی آواز کے لئے آتا ہے۔لیکن جب انسان پر اس لفظ کو استعمال کرتے ہیں تو اُس موقع پر کرتے ہیں جبکہ کوئی مقتول قتل ہونے کے وقت گوسالہ کی طرح آواز نکالتا ہے جیسا کہ اُسی لسان العرب میں خوار کے لفظ کے بیان میں صفحہ ۳۴۵ میں ان معنوں کی تصدیق کے لئے ایک حدیث لکھی ہے اور وہ یہ ہے: وَفي حَدِيثِ مَقْتَل ابي بْنِ خَلْفٍ فَخَرَّ يَخُوْرُ كَمَا يَغُوْرُ الثَّوْرُ یعنی جب ابی بن خلف قتل کیا گیا تو یوں آواز نکالتا تھا جیسا کہ بیل آواز نکالتا ہے اور کبھی خوار کا لفظ عرب کی زبان میں اُس ہتھیار کی آواز پر بولا جاتا ہے جو چلا یا جاتا ہے۔چنانچہ لسان العرب کے اُسی صفحہ ۳۴۵ میں ایک نامی شاعر عرب کا اس محاورہ کے حوالہ میں ایک شعر لکھا ہے اور وہ یہ ہے: يَخْرُنَ إِذَا أَنْفِذُنَ فِي سَاقِطِ النَّدَى وَانْ كَانَ يَوْمًا ذَا أَهَا ضِيْبَ مُحْضِلًا یعنی اُن تیروں میں سے جو چلائے جاتے ہیں اور پھر نکالے جاتے ہیں گوسالہ کی آواز کی طرح ایک آواز آتی ہے۔اگر چہ ایسا دن ہو جس میں متواتر بارش ہوئی ہو اور ہر ایک چیز کو تر کر دیتا ہو۔۔۔۔۔۔غرض اس نہایت معتبر کتاب سے جو لسان العرب ہے ثابت ہوتا ہے کہ خور اور خوار کے لفظ کو انسان پر اُس حالت میں بھی بولتے ہیں کہ جب وہ قتل ہونے کے وقت فریاد کرتا ہے اور قتل کرنے کے وقت جو ہتھیار کی آواز ہوتی