تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 227 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 227

تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۲۲۷ سورة الاعراف يَكُونُ لَنَا اَنْ نَعُودَ فِيهَا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ رَبُّنَا وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ۔ہے۔ربنا افتح بيننا الح اے ہمارے خدا! ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر اور تو بہتر فیصلہ کرنے والا مسیح ہندوستان میں ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳) رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ۔اے ہمارے خدا! ہم میں اور ہماری قوم میں سچا سچا فیصلہ کر اور تو ہی ہے جوسب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔اعجاز احمدی، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۰۷) وَ مَا اَرْسَلْنَا فِي قَرْيَةٍ مِّنْ نَبِيَّ إِلَّا أَخَذْنَا أَهْلَهَا بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَضُرَّعُونَ ۹۵ اور ہم نے کسی بستی میں کوئی رسول نہیں بھیجا مگر ہم نے ان کو انکار کی حالت میں قحط اور وبا کے ساتھ پکڑا۔تا اس طرح پر وہ عاجزی کریں۔برائین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۱۹ و پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۴۷۷) ج تِلْكَ الْقُرى نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَابِهَا وَلَقَدْ جَاءَتُهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَمَا كَانُوالِيُؤْمِنُوا بِمَا كَذَبُوا مِنْ قَبْلُ كَذلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِ الْكَفِرِينَ پہلی امتوں میں جب ان کے نبیوں نے نشان دکھلائے تو ان نشانوں کو دیکھ کر بھی لوگ ایمان نہ لائے کیونکہ وہ نشان دیکھنے سے پہلے تکذیب کر چکے تھے اسی طرح خدا ان کے دلوں پر مہریں لگا دیتا ہے جو اس قسم کے کافر ہیں جو نشان سے پہلے ایمان نہیں لاتے۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۳۴) وَمَا تَنْقِمُ مِنَّا إِلَّا اَنْ اُمَنَّا بِايْتِ رَبَّنَا لَمَّا جَاءَتْنَا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ۔(۱۲۷) اے خدا! اس مصیبت میں ہمارے دل پر وہ سکینت نازل کر جس سے صبر آ جائے اور ایسا کر کہ ہماری