تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 172 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 172

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۷۲ سورۃ الانعام وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيهِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ اَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ ۚ وَأَوْفُوا الكَيْلَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَ لَو كَانَ ذَا قُرْنِي وَ بِعَهْدِ اللَّهِ اَوْفُوا ذَلِكُمْ وَضَكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرني۔۔۔۔۔۔۔۔اور جب تم بولو تو وہی بات منہ پر لاؤ جو سراسر یچ اور عدالت کی بات ہے اگر چہ تم اپنے کسی قریبی پر گواہی دو۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۱،۳۶۰) وَ اَنَّ هُذَا صِرَاطِئُ مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ ذَلِكُمْ وَضَكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ۔ربه ان کو کہہ دے کہ میری راہ جو ہے وہی راہ سیدھی ہے سو تم اسی کی پیروی کرو اور اور راہوں پر مت چلو کہ وہ تمہیں خدا تعالیٰ سے دور ڈال دیں گی۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۶۵،۱۶۴) یہ میری راہ ہے سو آؤ میری راہ اختیار کرو اور اس کے مخالف کوئی راہ اختیار نہ کرو کہ خدا سے دور جا پڑو اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۲۵) گے۔هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلَيكَةُ أَوْ يَأْتِيَ رَبُّكَ أَوْ يَأْتِي بَعْضُ أَيْتِ رَبَّكَ يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ أَيْتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ أَمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِي إِيْمَانِهَا خَيْرًا قُلِ انْتَظِرُوا إِنَّا مُنْتَظِرُونَ ® (۱۵۹ جب بعض نشان ظاہر ہوں گے تو اس دن ایمان لانا بے سود ہوگا اور جو شخص صرف نشان کے دیکھنے کے بعد ایمان لایا ہے اس کو وہ ایمان نفع نہیں دے گا۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۳۳) قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) مخالفین کو کہہ دے کہ میں جان کو دوست نہیں رکھتا۔میری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا خدا کے لیے