تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 146
۱۴۶ سورة الانعام تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نمونہ دکھایا۔جب انسان اس نمونہ پر قدم مارتا ہے تو وہ با برکت آدمی ہو جاتا ہے پھر دنیا کی زندگی میں کوئی ذلت نہیں اُٹھاتا اور نہ تنگی رزق کی مشکلات میں مبتلا ہوتا ہے بلکہ اس پر خدا تعالیٰ کے فضل و احسان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور مستجاب الدعوات ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اس کو لعنتی زندگی سے ہلاک نہیں کرتا بلکہ اس کا خاتمہ بالخیر کرتا ہے مختصر یہ کہ جو خدا تعالیٰ سے سچا اور کامل تعلق رکھتا ہو تو خدا تعالیٰ اس کی ساری مراد یں پوری کر دیتا ہے اسے نامراد نہیں رکھتا۔الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۵) الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلم أوليك لَهُمُ الْآمَنُ وَهُمْ مهتَدُونَ جب اس (انسان ) کی سرشت میں محبت الہی اور موافقت باللہ بخوبی داخل ہوگئی۔یہاں تک کہ خدا اس کے کان ہو گیا جن سے وہ سنتا ہے اور اس کی آنکھیں ہو گیا جن سے وہ دیکھتا ہے اور اس کا ہاتھ ہو گیا جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا پاؤں ہو گیا جس سے وہ چلتا ہے تو پھر کوئی ظلم اس میں باقی نہ رہا اور ہر ایک خطرہ سے امن میں آگیا۔اسی درجہ کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَبِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ - ( برامین احمد یہ چہار حص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۰۲،۶۰۱ حاشیہ نمبر ۱۱) اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان میں کسی ظلم کو نہیں ملایا وہ امن کی حالت میں ہیں اور وہی (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۹۴) ہدایت یافتہ ہیں۔اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان کو کسی ظلم سے آلودہ نہیں کیا ان کو ہر ایک بلا سے امن ہے اور وہی ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں۔اربعین ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۱۶) جولوگ ان برکات وانوار پر ایمان لائیں گے کہ جو تجھ کو خدائے تعالیٰ نے عطا کیے ہیں اور ایمان ان کا خالص اور وفاداری سے ہو گا تو ضلالت کی راہوں سے امن میں آجائیں گے اور وہی ہیں جو خدا کے نزدیک ہدایت یافتہ ہیں۔برائن احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۶۷ حاشیه در حاشیه نمبر ۴) خدا تعالیٰ نے اگر چہ جماعت کو وعدہ دیا ہے کہ وہ اسے اس بلا ( طاعون ) سے محفوظ رکھے گا مگر اس میں