تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 245
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۴۵ سورة البقرة وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسْجِدَ اللهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْبُهُ وَسَعى فِي خَرَابِهَا أولبِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَابِفِينَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌّ وَ لَهُمُ في الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ۔۱۱۵ اور اس سے اور کون ظالم تر ہے کہ جو خدا کی مسجدوں کو اس بات سے رو کے کہ ان میں ذکر الہی کیا جائے اور مسجدوں کے خراب اور منہدم کرنے میں کوشش کرے۔یہ عیسائیوں کی بد چلنی اور مفسدانہ حرکت کا حال جتلایا ہے جنہوں نے بیت المقدس کا کچھ پاس نہ کیا اور اسے متکبرانہ جوش میں آ کر منہدم کیا اور بعد اس آیت کے فرمایا کہ جن عیسائیوں نے ایسی شوخی کی ان کو دنیا میں رسوائی در پیش ہے اور آخرت میں عذاب عظیم۔(براہین احمدیہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۱) وَلِلهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجَهُ اللهِ إِنَّ اللهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ اَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ جس طرف تم منہ کرواسی طرف خدا کا منہ پاؤ گے۔(نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۵۴) أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ الله فرماتا ہے کہ جدھر منہ پھیر واُدھر ہی خدا ہے۔شحنه حق ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۹۸) فرمایا - أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَتَم وَجْهُ الله جدھر منہ پھیر وادھر ہی خدا کا منہ ہے۔ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۰۰) وَ لَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصْرِى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُم قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الهُدى وَلَبِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللهِ مِنْ وَلي وَلَا نَصِيرٍ ) ۱۲۱ قُلْ اِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدی - کہہ ہدایت وہی ہے جو خدا کی ہدایت ہے۔برا این احمد یه چهار تصص، روحانی خزائن جلدا صفحه ۶۱۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) مداہنہ کی انتہا یہی ہوا کرتی ہے کہ آخر اسی قوم کا انسان کو بنا پڑتا ہے۔قرآن شریف میں اسی لئے ہے لَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصْرَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِنْتَهُمُ دوسرے کو راضی کرنے کے لئے انسان کو اس