تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 481

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۲) — Page 1

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام أعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ خلاصه مضمون ☐ سورة البقرة بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تفسير سورة البقرة بیان فرموده سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام اس سورۃ میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی بہت تفصیل ہے اور امر اور نہی کھول کر بیان کیا گیا ہے اور صبر اور ایثار کی بہت تاکید ہے۔(مکتوبات جلد پنجم ،نمبرپنجم صفحه ۱۵۰ مکتوبات ۳/ ۷۴ بنام حضرت منشی عبداللہ صاحب سنوری ) بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ۔المن ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ، أُولَبِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تنذرهم لا يُؤْمِنُونَ ) آیات مندرجہ بالا میں پہلے اس آیت پر یعنی الله ذلِكَ الْكِتُبُ لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ پر غور کرنا چاہیئے کہ کس لطافت اور خوبی اور رعایت ایجاز سے خدائے تعالیٰ نے وسوسہہ مذکور * کا جواب دیا ہے اوّل وسوسہ، مذکورہ سے مراد بر ہموسماج والوں کا یہ وسوسہ ہے کہ اگر کامل معرفت قرآن پر ہی موقوف ہے تو پھر خدا نے اس کو تمام ملکوں میں اور تمام معمورات قدیم وجدید میں کیوں شائع نہ کیا اور کیوں کروڑہا مخلوقات کو اپنی معرفت کاملہ اور اعتقاد صحیح سے محروم رکھا۔(مرتب)