تفسیر کبیر (جلد ۹) — Page 8
یاد رکھو۔خدا نے تم کو ایک خاص مقصدکے لئے پیدا کیا ہے۔اگر تم اس مقصد کو پورا نہیں کروگے تو تم پر خدا رحم نہیں کرے گا۔( آیت۷۸) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۰۰۱ (میں) اللہ( تعالیٰ) کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنےوالا (اور) بار بار رحم کرنےوا لا ہے۔(پڑھتا ہوں ) تَبٰرَكَ الَّذِيْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰى عَبْدِهٖ لِيَكُوْنَ وہ ذات بڑی برکت والی ہے جس نے فرقان اپنے بندے پر اتارا ہے تاکہ وہ سب جہانوںکے لئے ہوشیار لِلْعٰلَمِيْنَ نَذِيْرَاۙ۰۰۲ا۟لَّذِيْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ کرنےوالا بنے۔وہ( ذات) جس کے قبضہ میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔اور جس نے وَ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ يَكُنْ لَّهٗ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَ کوئی بیٹا نہیں بنایا اور جس کی بادشاہت میں کوئی شریک نہیں اور جس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے پھر اس خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقْدِيْرًا۰۰۳ کے لئے ایک اندازہ مقرر کیا ہے۔حل لغات۔تَبَارَکَ تَبَارَکَ اللّٰہُ تَعَالیٰ : تَقَدَّسَ وَتَنَزَّہَ۔تبارک کا لفظ جب اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال ہو تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی ذات تمام صفاتِ حسنہ کی جامع اور تمام کمزوریوں سے بالا ہے۔(اقرب) اَلْفُرْقَانُ اَلْفُرْقَانُ کے معنے ہیں کُلُّ مَا فُرِقَ بِہٖ بَیْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ۔ہر وہ امر جس کے ذریعہ سے حق اور باطل میں امتیاز ہو جائے ( اقرب )۔مفردات امام راغبؒ میں ہے کہ وَالْفُرْقَانُ کَلَامُ اللّٰہِ تَعَالیٰ لِفَرْقِہٖ بَیْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ فِی الْاِعْتِقَادِ وَالصِّدْقِ وَالْکَذِبِ۔یعنی فرقان کا لفظ اللہ تعالیٰ کے کلام پر بولا جاتا ہے کیونکہ اس کے ذریعہ سے