تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 528
ِيْ بُيُوْتٍ اَذِنَ اللّٰهُ اَنْ تُرْفَعَ وَ يُذْكَرَ فِيْهَا اسْمُهٗ١ۙ يُسَبِّحُ یہ( دیئے) ایسے گھروں میں ہیں جن کے اونچا کئے جانے کا خدا نے حکم دےدیا ہے۔اور اُن میں خدا کا نام لیا جاتا لَهٗ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِۙ۰۰۳۷رِجَالٌ١ۙ لَّا تُلْهِيْهِمْ ہے۔(اور) اُن میں اس کی تسبیح کی جاتی ہے دن کے وقتوں میں بھی اور شام کے وقتوں میں بھی۔(یہ ذکر کرنےوالے) تِجَارَةٌ وَّ لَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَ اِقَامِ الصَّلٰوةِ وَ اِيْتَآءِ کچھ مرد ہیں جن کو اللہ کے ذکر سے اور نماز کے قائم کرنے سے اور زکوٰۃکے دینے سے نہ تجارت اور نہ سود ا بیچنا غافل الزَّكٰوةِ١۪ۙ يَخَافُوْنَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيْهِ الْقُلُوْبُ وَ کرتا ہے۔وہ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل اُلٹ جائیں گے اور آنکھیں پلٹ جائیں گی۔نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ الْاَبْصَارُۗۙ۰۰۳۸لِيَجْزِيَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ يَزِيْدَهُمْ (تعالیٰ) اُن کوان کے اعمال کی بہتر سے بہتر جزا دے گا۔اور ان کو اپنے فضل سے (مال اور اولاد میں) بڑھا دےگا۔مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ۰۰۳۹ اور اللہ( تعالیٰ) جس کو چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق دیتا ہے۔حلّ لُغَات۔اَلْغُدُوُّ۔اَلْغُدُوُّ اَلْغُدْوَۃُ کی جمع ہے اور اَلْغُدْوَۃُ کے معنے ہیں اَلْبُکْرَۃُ صبح۔اس طرح اَلْغُدُوُّ مصدر بھی ہے جس کے معنے صبح کرنے کے ہیں۔(اقرب) اَلْاٰصَالُ۔اَلْاٰصَالُ اَلْاَصِیْلُ کی جمع ہے اور اَلْاَصِیْلُ کے معنے ہیں۔وَقْتٌ مَابَعْدِ الْعَصْرِ اِلَی الْمَغْرِبِ وہ وقت جو عصر سےلےکر مغرب تک ہوتا ہے۔( اقرب) تفسیر۔فرماتا ہے۔یہ نور اس وقت ایسے گھروں میں ہے (یعنی مسلمانوں کے گھروں میں )جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فیصلہ فرما دیا ہے کہ ان کو بلند کیا جائے۔بلند کرنے کے یہ معنے نہیں کہ اُن کو اُٹھا کر ہو ا میں معلق کر دیا جائے گا بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ ان کے درجات کو بلند کیا جائےگا اور انہیں غیر معمولی عزت اور لازوال شہرت