تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 502 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 502

اُن کے حالات کو بدل دے اور انہیں کشائشِ رزق سے حصہ دے دے۔یہ آیت گو جنگی قیدیوں کے احکام کے ضمن میں بیان کی گئی ہے مگر اصولی رنگ میں اپنے اندر یہ بڑی بھاری ہدایت رکھتی ہے کہ شادی بیاہ کے معاملات میں روپیہ اور مال و دولت کی بجائے نیکی اور تقویٰ پر اپنے تعلقات کی بنیاد رکھنی چاہیے اور ہمیشہ ایسے لڑکوں اور لڑکیوں کی تلاش کرنی چاہیے جو اپنے اندر نیکی اور تقویٰ اور شرافت رکھتے ہوں۔صرف مال اور جائیداد پر نظر نہیں رکھنی چاہیے۔اس آیت پر بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ ہم تو دیکھتے ہیں کہ کئی لوگ شادیاں کرتے ہیں مگر ساری عمر انہیں کوئی دولت حاصل نہیں ہوتی۔اور غربت میں ہی اُن کی زندگی کٹ جاتی ہے۔پھر یہ خدائی وعدہ کیسا ہوا جس کے خلاف ہمیں دنیا میں کئی شواہد نظر آتے ہیں۔اس کا ایک جواب تو یہ ہے کہ یہاں غناء سے مراد صرف مال کی کثرت ہی نہیں بلکہ اس سے دل کا آرام اور چین بھی مراد ہے۔اور اس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ اگر نیک اور ہمدرد بیوی میسر آجائے تو انسان کو ایسا اطمینانِ قلب حاصل ہوتا ہے کہ خواہ اُسے فاقہ کرنا پڑے پھر بھی وہ آرام اور راحت سے کلیۃً بے گانہ نہیں ہوتا۔وہ تکلیف کی گھڑیوں میں بھی ایک راحت کا سامان پاتا ہے جس سے اس کی اپنی ذہنی کوفت اور پریشانی کے دور ہونے میں بڑی بھاری مدد ملتی ہے۔دوسرا جواب یہ ہے کہ یہاں اُن لوگوں کا ذکر ہے جو اللہ تعالیٰ پر کامل توکل رکھتے ہیں اور اس کے وعدوں پر انہیں ایسا یقین ہوتا ہے کہ وہ اس بات کو تو تسلیم کر سکتے ہیں کہ سورج مشرق کی بجائے مغرب سے نکل آئے مگر وہ اس بات کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتے کہ خدا تعالیٰ ایک بات کہے اور وہ پوری نہ ہو۔ایسے لوگ خدا تعالیٰ کے کنارِ عاطفت میں ہوتے ہیں اور خواہ اُن پر مصائب کی کتنی آندھیاں چلیں اُن کے پائے ثبات میں کوئی لغزش نہیں آتی اور وہ آگ میں پڑ کر بھی سلامتی کے ساتھ باہر نکل آتے ہیں اور نہ صرف روحانی نعماء سے متمتع ہوتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ دنیوی نعماء بھی اُن کے قدموں میں ڈال دیتا ہے اور اُن کی غربت اور افلاس اورتنگدستی کو دُور فرما دیتا ہے۔وَ لْيَسْتَعْفِفِ الَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتّٰى يُغْنِيَهُمُ اور چاہیے کہ وہ لوگ جن کو نکاح کی توفیق نہیں پاکیزگی اختیار کریں یہاں تک کہ اللہ (تعالیٰ) اُن کو اپنے فضل اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ الَّذِيْنَ يَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ سے غنی بنا دے۔اور تمہارے غلاموں میں سے جو لوگ مکاتبت کا مطالبہ کریں اگر تم اُن میں