تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 397 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 397

اپنی بے حقیقتی اور خدا تعالیٰ کی قدرت کا کامل انکشاف ہو جائےگا۔اور وہ باوجود اپنے خیال میں سچی توبہ کرنے کے یہی کہے گا کہ اے خدا ! آج میرا غرور ٹوٹ گیا۔میں یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ اگر تو مجھے لوٹا دے تو میں ضرور نیک کا م کروںگا۔میں صرف امید ظاہر کر سکتا ہوں کیونکہ اپنے نفس کی بے حقیقتی مجھ پر کھل چکی ہے۔كَلَّا١ؕ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآىِٕلُهَا میں بتا یا کہ ہر کافر حسرت اور ندامت کا مجسمہ بن کر قیامت کے دن یہ بات ضرور کہے گا مگر اُس کا یہ قول بالکل بے نتیجہ رہےگا۔اور اس کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔لیکن اس کے علاوہ اس کے ایک یہ معنے بھی ہیں کہ مَا ھِیَ اِلَّا کَلِمَۃٌ یَقُوْلُھَا الْکَافِرُ وَلٰکِنْ لَا یُسْتَجَابُ دُعَاؤہٗ ‘یعنی کافر صرف منہ سے ایک بات کہہ رہا ہے جو کبھی پوری نہیں ہو گی کیونکہ اُس کے اور دنیا کے درمیان قیامت تک کے لئے ایک پردہ حائل کر دیا گیا ہے۔پس اُس کے لئے دنیا میں لوٹ کر واپس جانا بالکل نا ممکن ہے۔فَاِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَلَاۤ اَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَىِٕذٍ وَّ لَا پھر جب بگل میں پھونک مار ی جائے گی تو اُس دن اُن کے درمیان کوئی قرابتیں باقی نہیں رہیں گی اور يَتَسَآءَلُوْنَ۠۰۰۱۰۲فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ نہ وہ ایک دوسرے کا حال پوچھیں گے۔پس جن کے وزن بھاری ہو جائیں گے الْمُفْلِحُوْنَ۰۰۱۰۳وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ و ہ لوگ بامراد ہوں گے اور جن کے وزن ہلکے ہوجائیں گے وہ لوگ گھاٹے میں پڑیں گے خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فِيْ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَۚ۰۰۱۰۴تَلْفَحُ (اور اپنی جانوں کو تباہ کر دیں گے )اور جہنم میں ہمیشہ رہیں گے۔آگ اُن کے وُجُوْهَهُمُ النَّارُ وَ هُمْ فِيْهَا كٰلِحُوْنَ۰۰۱۰۵ مونہوں کو جھلسے گی اور وہ اُس میں رو سیاہ ہو جائیں گے۔تفسیر۔فرماتا ہے۔جب صُور پھونکا جائےگا تو اُس دن کوئی رشتہ دار یاں باقی نہیں رہیں گی اور نہ ایک