تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 363

وَ اَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ۰۰۷۱وَ لَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ نا پسند کرتے ہیں۔اور اگر حق ان کی خواہشات کی اتباع کرتا تو آسمان اور زمین اور جو ان کے اندر بستے ہیں اَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِيْهِنَّ١ؕ تباہ ہو جاتے۔حقیقت یہ ہے کہ ہم ان کے پاس اُن کی عزت کا سامان لےکر آئے ہیں اور وہ اپنی عزت کے بَلْ اَتَيْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَؕ۰۰۷۲ سامان سے اعراض کر رہے ہیں۔حلّ لُغَات۔ذِکْرٌ اَلذِّکْرُ کے معنے ہیں اَلتَّلَفُّظُ بِالشَّیْءِ وَاِحْضَارُہٗ فِی الذِّ ھْنِ بِحَیْثُ لَا یَغِیْبُ عَنْہُ۔کسی چیز کا زبان سے ذکرکرنا اُسے ایسے طور پر ذہن میں مستحضر کرنا کہ وہ بھول نہ جائے۔اَلصِّیْتُ شہرت۔الثَّنَاءُ تعریف۔اَلشَّرَفُ۔شرف۔اَلصَّلٰوۃُ لِلّٰہِ تَعَالیٰ وَالدُّعَاءُ۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعا اور اس کے معنے ایسی کتاب کے بھی ہیں جس میں دین کی تفصیل اور شریعت کے اصول ہوں۔اورایسے بہادر شخص کو بھی کہتے ہیں کہ جو کسی کا رعب نہ برداشت کر سکے۔نیز موسلا دھار بارش اور پکی بات کو بھی الذکر کہتے ہیں۔( اقرب) تفسیر۔فر ماتا ہے کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں نے اپنے رسول کو نہیں پہچانا کہ وہ اُس کا انکار کر رہے ہیں۔یعنی یہ کتنے تعجب کی بات ہے کہ انہوں نے چالیس سال تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔آپ کے اخلاق اور عادات کا انہوں نے مشاہدہ کیا اور انہوں نے اپنی عینی شہادات سے اس امر کو تسلیم کیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہایت راستباز انسان ہیں مگر جب اس راستباز انسان نے یہ کہا کہ میں خدا کی طرف سے تمہاری ہدایت کے لئے مبعوث کیا گیا ہوں تو اس کی مخالفت کے لئے کھڑے ہو گئے۔اگر کوئی غیر شخص یہ بات کہتا تو وہ معذور سمجھا جا سکتا تھا اور اس کے متعلق خیال کیا جا سکتا تھا کہ چونکہ اُس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا اس لئے وہ آپ کی طرف یہ بات منسوب کر رہا ہے کہ آپ نے خدا تعالیٰ پر افتراء کیا ہے لیکن مکہ کے رہنے والے جن کے سامنے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح تھی آپ کو کس طرح مفتری قرار دینے لگ گئے۔محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی راستبازی کا تو مکہ والوں پر اتنا اثر تھا کہ دعویٰ نبوت کے بعد جب