تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 198
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ وَّ لَا نَبِيٍّ اِلَّاۤ اِذَا اور ہم نے تجھ سے پہلے نہ کوئی رسول بھیجا نہ نبی مگر جب بھی اُس نے کوئی خواہش کی شیطان نے اُس کی خواہش تَمَنّٰۤى اَلْقَى الشَّيْطٰنُ فِيْۤ اُمْنِيَّتِهٖ١ۚ فَيَنْسَخُ اللّٰهُ مَا کے رستہ میں مشکلات ڈال دیں۔پھر اللہ (تعالیٰ) اُس کو جو شیطان ڈالتا ہے مٹا دیتا ہے۔اور جو اس کے اپنے نشان يُلْقِي الشَّيْطٰنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللّٰهُ اٰيٰتِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌۙ۰۰۵۳ ہوتے ہیں اُن کو مضبوط کر دیتا ہے۔اور اللہ( تعالیٰ) بہت جاننے والا حکمت والا ہے۔حلّ لُغَات۔تَمَنّٰی۔تَمَنَّی الشَّیْءَ کے معنے ہیں اَرَادَہٗ کسی چیز کے کرنے کا ارادہ کیا اور تَمَنَّی الْکِتَابَ کے معنے ہیں قَرَأَہٗ۔کتاب کوپڑھا۔(اقرب) اَلْاُمْنِیَۃُ الامنیۃ کے معنے ہیں اَلْبُغْیَۃُ۔خواہش مَایُتَمَنّٰی وَیُقَدَّرُ۔جس کی خواہش کی جاتی ہے۔(اقرب) یَنْسَخُ۔یَنْسَخُ نَسَخَ سے مضارع واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے اور نَسَخَ الشَّیْءَ نَسْخًا کے معنے ہیں اَزَالَہٗ۔کسی چیز کو دُور کر دیا چنانچہ کہتے ہیں نَسَخْتُ حُکْمَہ‘ بِحُکْمِ فُلَانٍ۔میں نے فلاں کے حکم سے اُس کے حکم کو منسوخ کر دیا ( اقرب ) پس یَنْسَخُ کے معنے ہوںگے وہ زائل کر دیتا ہے۔وہ ختم کر دیتا ہے۔تفسیر۔یہ آیت قرآن کریم کی نہایت آسان آیت بھی ہے اور اس کو مفسرین نے خطرناک آیت بھی بنا دیا ہے۔اور وہ اس طرح کہ وہ اس آیت کو سورۂ نجم کی بعض آیات سے ملا دیتے ہیں اور پھر بعض خیالی دقتوں کے ذریعہ سے اس کو ایک نہایت ہی خطرناک حربہ اسلام کے خلاف بنا دیتے ہیں۔حالانکہ سورۂ حج اور سورۂ نجم کا کوئی بھی جوڑ نہیں۔سورۂ نجم کی جن آیتوں کو ان کے ساتھ ملا کر ایک ہوّا بناد یا گیا ہے وہ یہ ہیں۔اَفَرَءَيْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰى۔وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى(النجم:۲۰،۲۱)۔مفسرین کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ خانہ کعبہ کے صحن میں آئے اور سب کفار بھی وہاں جمع ہو گئے اور آپ نے یہ آیتیں پڑھنی شروع کیں کہ اَفَرَءَيْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰى۔وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى اور اس کے بعد آپ نے فرمایا وَتِلْکَ الْغَرَانِیْقُ الْعُلیٰ وَاِنَّ شَفَا عَتَھُنَّ لَتُرْتَجٰی یعنی یہ تینوں اونچی گر دنوں والے دیوتا ہیں اور ان کی شفاعت کی امید کی جاتی ہے۔( نعوذباللہ مِنْ تِلْکَ الْخُرَافَاتِ ) اس کے بعد جب سورۃ کے آخر تک پہنچے تو آخری آیت یہ تھیفَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا (النجم :۶۳) اور تم اللہ کے حضور