تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 190

کرتے۔اللہ تعالیٰ ان کو پسند نہیں کرتا بلکہ انہی کو پسند کرتا ہے جو خدا تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کو مختلف طریقوں سے بنی نوع انسان پر خرچ کر تے رہتے ہیں۔مثلاً قربانیوں کا گوشت کھلا کر یا کپڑے وغیرہ دے کر یا اور مختلف ذرائع سے۔اُذِنَ لِلَّذِيْنَ يُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّهُمْ ظُلِمُوْا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى وہ لوگ جن سے( بلاوجہ) جنگ کی جارہی ہے ان کو بھی (جنگ کرنےکی) اجازت دی جاتی ہے کیونکہ اُن پر ظلم کیا گیا نَصْرِهِمْ لَقَدِيْرُۙ۰۰۴۰ ا۟لَّذِيْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ ہےاور اللہ( تعالیٰ) اُن کی مدد پر قادر ہے۔(یہ وہ لوگ ہیں) جن کو ان کے گھروں سے صرف ان کے اتنا کہنے پر بِغَيْرِ حَقٍّ اِلَّاۤ اَنْ يَّقُوْلُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ١ؕوَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰهِ کہ اللہ ہمارا رب ہے۔بغیر کسی جائز وجہ کے نکا لا گیا۔اور اگر اللہ (تعالیٰ) اُن (یعنی کفار) میں سے بعض النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَ بِيَعٌ کو بعض کے ذریعہ سے (شرارت سے) باز نہ رکھتا تو گرجے اور یہودیوں کی عبادت گاہیں اور مسجدیں جن میں وَّ صَلَوٰتٌ وَّ مَسٰجِدُ يُذْكَرُ فِيْهَا اسْمُ اللّٰهِ كَثِيْرًا١ؕ اللہ (تعالیٰ )کا کثرت سے نام لیا جاتا ہے بر باد کر دئے جاتے۔اور اللہ( تعالیٰ) یقیناً اُس کی مدد کرےگا وَ لَيَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ يَّنْصُرُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِيٌّ عَزِيْزٌ۰۰۴۱ جو اُس (کے دین) کی مدد کرےگا۔اللہ (تعالیٰ) یقیناً بہت طاقتور (اور) غالب ہے۔اَلَّذِيْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِي الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ یہ (یعنی مہاجر مسلمان) وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو دنیا میں طاقت بخشیں تو وہ نمازوں کو قائم کریں گے اور زکوٰتیں دیں اٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ١ؕ گے اور نیک باتوں کا حکم دیں گے اور بری باتوں سے روکیں گے۔