تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 173 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 173

اور اس طرح وہ ظاہری اور باطنی دونوں طور پر نیکیوں سے آراستہ ہو جائےگا۔یہ آیت گو بہت چھوٹی سی ہے لیکن انسان کے فرائض اور اس کی ذمہ داریوں کو اس میں ایسے کھلے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص سمجھ اور عقل سے کا م لینے والا ہو تو وہ اسی کے ذریعہ اپنے تما م اعمال کو درست کر سکتا ہے۔انسان کی تمام تر سعادت اسی میں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شعائر کا ادب کرے اور ان کی عظمت کو ہمیشہ ملحوظ رکھے ورنہ اُس کا ایمان سلامت نہیں رہ سکتا۔وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِّيَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا اور ہر ایک قوم کے لئے ہم نے قربانی کا ایک طریق مقرر کیا ہے تاکہ وہ اُن چارپایوں پر جو اللہ( تعالیٰ) نے ان کو بخشے رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِيْمَةِ الْاَنْعَامِ١ؕ فَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ہیں اللہ (تعالیٰ) کا نام لیں۔(پس یاد رکھو کہ) تمہارا خدا ایک خدا ہے۔پس تم اُسی کی فرمانبرداری کرو۔اور جو( خدا فَلَهٗۤ اَسْلِمُوْا١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِيْنَۙ۰۰۳۵الَّذِيْنَ اِذَا ذُكِرَ کے سامنے) عاجزی کرنےوالے ہیں ان کو خوشخبری دےدے ایسے لوگوں کو کہ جب اللہ کا نام اُن کے سامنے لیا جائے اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ الصّٰبِرِيْنَ عَلٰى مَاۤ اَصَابَهُمْ وَ تو اُن کے دل کانپ جاتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی( خوشخبری دےدے) جو اپنے پر نازل ہونےوالی مصیبتوں پر الْمُقِيْمِي الصَّلٰوةِ١ۙ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ يُنْفِقُوْنَ۰۰۳۶وَ الْبُدْنَ صبر کرتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے (ہماری خوشنودی کے لئے )اس میں سے جَعَلْنٰهَا لَكُمْ مِّنْ شَعَآىِٕرِ اللّٰهِ لَكُمْ فِيْهَا خَيْرٌ١ۖۗ فَاذْكُرُوا خرچ کرتے رہتے ہیں۔اور ہم نے قربانی کے اونٹوں کو بھی قابلِ عزت بنایا ہے۔اُن میں تمہارے لئے اسْمَ اللّٰهِ عَلَيْهَا صَوَآفَّ١ۚ فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوْبُهَا فَكُلُوْا بہت بھلائی ہے۔پس انہیں صفوں میں کھڑا کرکے اُن پر خدا کا نام لو۔اور جب اُن کے پہلو زمین پر لگ جائیں