تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 172
ذٰلِكَ١ۗ وَ مَنْ يُّعَظِّمْ شَعَآىِٕرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى حقیقت یہ ہے کہ جو شخص اللہ (تعالیٰ ) کی مقرر کردہ نشانیوں کی عزت کرےگا اُس (کے اس فعل )کو دلوں کا تقویٰ الْقُلُوْبِ۰۰۳۳لَكُمْ فِيْهَا مَنَافِعُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ قرارد یا جائے گا۔(یاد رکھو کہ )ان قربانیوں سے ایک مدت تک تم کو نفع حاصل کر نا جائز ہے۔پھر خدا کے پُرانے گھر مَحِلُّهَاۤ اِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيْقِؒ۰۰۳۴ تک اس کو پہنچانا ضروری ہے۔حلّ لُغَات۔اَلْعَتِیْقُ اَلْعَتِیْقُکے معنے ہیں اَلْقَدِیْمُ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ۔تمام چیزوں میں سے پرانی چیز۔اَلْکَرِیْمُ مِنْ کُلِّ شَیْءٍ وَالْخِیَارُ مِنْ کُلِّ شَیْءٍ۔معززاور بہترین چیز۔( اقرب) تفسیر۔فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے احکام پر چلنا اُس کے شعائر کی عظمت بجا لانا اس کی مقرر کردہ عزت والی جگہوں کی تعظیم کرنا اور اس کے نشانات کی حرمت کو قائم رکھنا خدا تعالیٰ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتا بلکہ اس سے خود انسان کے اپنے دل میں نیکی پیدا ہوتی ہے اور تقویٰ میں وہ ترقی کرنے لگتا ہے۔چنانچہ قربانیوں کو ہی دیکھ لو۔یہ پہلے کچھ مدّت تک تم لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں اور پھر خانہ کعبہ پر پہنچتی ہیں تو ذبح کی جاتی ہیں۔لیکن پھر بھی اُن کا گوشت تم لوگوں کے فائدے کے لئے ہی تقسیم ہوتا ہے خدا کو نہیں پہنچتا خدا تعالیٰ کو تو وہی اخلاص پہنچتا ہے جس کے ماتحت تم نے قربانیاں کی ہوتی ہیں۔پس اصل چیز دل کا اخلاص اور وہ ایمان ہے جو انسان کے اندر پایا جائے۔اور یہی چیز اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں قدرو قیمت رکھتی ہے۔اس جگہ وَ مَنْ يُّعَظِّمْ شَعَآىِٕرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ کہہ کر اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ تعظیم شعائر اللہ تقوی القلوب میں داخل ہے۔یعنی متقی ہونے کے لئے اللہ تعالیٰ کے نشانات کی عزت و توقیر کرنا ضروری ہو تا ہے۔کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی ہستی پر دلالت کرتے ہیں۔درحقیقت اسلام نے یہ کلیہ پیش کیا ہے کہ انسان کے ظاہری اعمال کا اس کے باطن پر اور اس کے باطن کا ظاہر پر اثر پڑتا ہے۔پس جو شخص اُن مقامات کا ادب کرتا ہے جہاں اللہ تعالیٰ کے جلال کا اظہار ہوا ہو یا اُن ہستیوں کا ادب کرتا ہے جن پر اللہ تعالیٰ کا کلام اُترا ہو یا اُس کے نشانات کی حامل ہوں تو چونکہ یہ ادب اُس کے دل کے تقویٰ اور خشیٔت الٰہی کی وجہ سے ہوگااس لئے طبعی طور ہر اُس کی دلی پاکیزگی کا اس کے ظاہر پر بھی اثر پڑے گا