تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 521 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 521

لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي النُّهٰى ؒ۰۰۵۵ عقل والے لوگوں کے لئے بہت سے نشان ہیں۔حل لغات۔شتّٰی۔شَتَّی الشَّتِیْت کی جمع ہے جس کے معنے ہیں الْمُفَرَّقُ۔مختلف اور متفرق (اقرب ) تفسیر۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کو یہ جواب دینے کے بعد کہ جزا سزا دینے والا تو صرف خداہے جس کو سب باتوں کا علم ہے پھر میںتمہیں کیا بتاسکتاہوں اسے سمجھانے کی کوشش کی اور فرمایا کہ دیکھو۔اللہ تعالیٰ نے اس زمین کو ایسابنایا ہے کہ اس سے انسان زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکتاہے اور پھر سفر کے ایسے طریق نکالے ہیںکہ ان کے ذریعہ سے وہ ایک ملک سے دوسرے ملک تک جاسکتاہے اور اس نے آسمان سے پانی اتارا ہےتاکہ زمین اپنی روئیدگی نکالے۔پھر اس پانی سے وہ مختلف قسم کی روئیدگیا ں نکالتاہے۔تاکہ تم بھی کھائواور تمہارے جانور بھی کھائیں۔پھر تم کیوں نہیں سمجھتے کہ اسی طر ح خدا تعالیٰ آسمان سے روحانی پانی بھی اتارتاہے یعنی وحی اور اس سے مختلف روحانی علوم پیدا کرتاہے تاکہ جو اعلیٰ درجہ کے لوگ ہیںوہ بھی اس سے فائدہ اٹھائیںاور جو ادنیٰ یعنی چارپایوں کی طر ح ہیںوہ بھی اپنے ظرف کے مطابق اس سے فائدہ اٹھائیں۔اگر کوئی سوچنے والا ہو تو اس مثال سے وہ بہت کچھ فائدہ اٹھاسکتا ہے یعنی جس طرح مادی پانی آسمان سے نازل ہوتاہے اسی طرح روحانی پانی یعنی الہام الٰہی بھی آسمان سے نازل ہوتاہے اور اس کے ذریعہ سے بھی آدمیوں اورجانوروں کی غذامہیا کی جاتی ہے یعنی ان لوگوں کی غذابھی جو اعلیٰ روحانی طاقتیں رکھتے ہیںاوران لوگوں کی غذابھی جن کی روحانی حالت کمزور ہوتی ہے۔فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ نباتات کے جوڑے ہیں۔اس مسئلہ کاسوائے چند ایک چیزوں مثلاً کھجور کے آج سے سو سال قبل کسی کو علم نہیںتھا مگر اب بے شمار نباتی چیزوں کے جوڑے ثابت ہوچکے ہیںجو قرآن کریم کی صداقت کا ایک عظیم الشان ثبوت ہے۔مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِيْهَا نُعِيْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً ہم نے اسی (زمین)سے تم کوپیدا کیاہے اور اسی میںتم کولوٹادیں گے۔اور اسی میں سے تم کودوسری اُخْرٰى۰۰۵۶ دفعہ نکا لیں گے۔تفسیر۔گذشتہ آیات میںحضرت موسیٰ علیہ السلام کے اس مکالمہ کا ذکر ہے جوان کافرعون کے ساتھ ہوا