تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 502 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 502

جھیلوں پر بڑھا۔اور مینڈکوں کو ملک مصر پرچڑھا لا۔چنانچہ جتنا پانی مصر میںتھا اس پر ہارون نے اپناہاتھ بڑھایا اور مینڈک چڑھ آئے اور ملک مصر کو ڈھانک لیا۔‘‘ (خروج باب ۸آیت ۵تا۶) ( ۵)۔پانچواں نشان جوئوںکا ہے اس کے متعلق آتاہے:۔’’تب خداوند نے موسیٰ سے کہاکہ ہارون سے کہہ اپنی لاٹھی بڑھاکرزمین کی گرد کو مار تاکہ وہ تمام ملک مصر میںجوئیںبن جائے۔انہوں نے ایسا ہی کیا اور ہارون نے اپنی لاٹھی لے کراپناہاتھ بڑاھایا اورزمین کی گرد کو مارہ۔اور انسان اور حیوان پرجوئیںہوگئیں اور تمام ملک مصر میںزمین کی ساری گرد جوئیںبن گئی۔‘‘ (خروج باب ۸ تا آیت ۱۶تا۱۸ ) (۶)۔چھٹا نشان مچھروں کے عذاب کاہے چنانچہ لکھاہے :۔’’ خداوند نے ایسا ہی کیا اور فرعون کے گھر اور اس کے نوکروں کے گھر وں اور سارے ملک مصر میںمچھروں کے غول کے غول بھر گئے۔اور ان مچھروں کے غولوںکے سبب سے ملک کا ناس ہوگیا۔‘‘ (خروج باب ۸ آیت ۲۴) (۷)۔ساتواں نشان مری کا ہے۔چنانچہ لکھاہے۔’’اور خداوند نے ایک وقت مقرر کردیا اور بتادیا کہ کل خداوند اس ملک میںیہی کام کرےگا۔اور خداوند نے دوسرےدن ایسا ہی کیا اور مصریوں کے سب چوپائے مرگئے لیکن بنی اسرائیل کے چوپایوں میں سے ایک بھی نہ مرا۔‘‘ (خروج باب ۹ آیت ۵ تا ۶ ) (۸ )۔آٹھواں نشان جسموں پر پھوڑے نکلنے کاہے چنانچہ لکھا ہے :۔’’اور خداوند نے موسیٰ اور ہارون سے کہا کہ تم دونوں بھٹی کی راکھ اپنی مٹھیوں میں لےلو اور موسیٰ اسے فرعون کے سامنے آسمان کی طرف اڑادے اور وہ سارے ملک مصر میںباریک گرد ہوکر مصر کے آدمیوں اور جانوروں کے جسم پر پھوڑے اور پھپھولے بن جائےگی۔سو وہ بھٹی کی راکھ لےکر فرعون کے آگے جاکھڑے ہوئے اور موسیٰ نے اسے آسمان کی طرف اڑادیا اوروہ آدمیوں اورجانوروں کے جسم پر پھوڑے اور پھپھولے بن گئی ‘‘ (خروج باب ۹ آیت ۸تا۱۰ ) ( ۹)۔نواں نشان اولوںکاہے۔چنانچہ لکھا ہے کہ:۔