تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 404 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 404

لئے نام رکھا گیاتھا کہ انہوں نے آگ سے زیادہ کام لینا تھا اور آتشین اسلحہ کے استعمال سے ہی انہوں نے دنیا پر غلبہ پانا تھا چنانچہ دیکھ لو پستول۔ریوالور۔بندوق۔رائفل۔بم اور پھر ایٹم بم یہ سارے کے سارے آگ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور اپنے مخالفوںکو مغلوب کرنے کا ان کے پاس یہی ایک ذریعہ ہے مسلمانوں کو بھی انہوں نے انہی آلات حرب سے مغلوب کیا ہے۔بدقسمتی سے مسلمانوں نے یہ چیزیں استعمال نہ کیں۔کیونکہ ان کے مولویوں نے ان کو خراب کیا اور کہا کہ آ گ سے کسی کو عذاب دینا سوائے خدا تعالیٰ کے اور کسی کے لئے جائز نہیں۔یا کہہ دیا کہ یہ کوئی جادوہے جس کے زور سے یکدم بہت سے لوگ مارے جاتے ہیں۔ورنہ ہتھیار ہوتا تو اس کے استعمال سے ایک ایک آدمی مرتا۔پس چونکہ یہ جادو ہے اور جادو سیکھنے سے شیطان کے ساتھ تعلق ہو جاتا ہے اس لئے ان آلات کا استعمال جائز نہیں۔پس مسلمانوںپر جو تباہی آئی اس کی زیادہ تر وجہ یامولویوں کے فتوے ہیں اور یا پھر مغربی اقوام کے آتشین اسلحہ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس دن جب ہماری سزاکا وقت آئے گا تو یہ لوگ دوسروں سے زیادہ آگ کے مستحق ہوںگے۔کیونکہ باقی لوگوں نے آگ سے اتنا کام نہیں لیا جتنا ان لوگوں نے لیا ہے۔میں سمجھتاہوں اگر باقی ساری دنیا کے آلات حرب جمع کرلئے جائیں تو وہ ان لوگوںکی ایک چھوٹی سے چھوٹی حکومت کے اسلحہ سے بھی کم ہوںگے۔اگر ہندوستان ،پاکستان اورچین کی حکومتوں کے پاس جس قدر سامان حرب ہے وہ جمع کیا جائے تو میں سمجھتاہوں کہ جتنی بندوقیں اور گولیاں ان تینوںممالک کے پاس مجموعی طور پر ہوںگی وہ شائد فرانس کے برابر بھی نہیں ہوںگی پس چونکہ ان لوگوںنے سب سے زیادہ آگ کی کھیل کھیلی ہوگی اس لئے ہم بھی سب سے زیادہ انہی لوگوں کو آگ کا عذاب دیں گے اور اس دن انہیں معلوم ہوجائے گاکہ آگ کے عذاب کے یہ لوگ زیادہ مستحق ہیںیا دوسرے۔عذاب کے لحاظ سے اس کے یہ معنے ہوںگے کہ کئی قسم کے عذاب ہوسکتے ہیں۔مثلاً پانی کا بھی عذاب ہو سکتا ہے۔بیماریوں کا بھی عذاب ہو سکتا ہے۔سردی کا بھی عذاب ہو سکتا ہے اور خوفناک نظاروںکا بھی عذاب ہو سکتا ہے۔مگر انہوں نے چونکہ لوگوں کو آگ کا عذاب دیا ہوگااس لئے آگ کا عذاب ہی ان کے زیادہ مناسب ہوگایعنی ان پر ایسے عذاب نازل ہوں گے جن میں سوزش اور جلن اور آگ پائی جاتی ہوگی۔اس سے معلوم ہوتاہے کہ کوئی سوزش کا عذاب ان لوگوں کے لئے مقدر ہے۔