تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 213
بچے بھی بغیر باپ کے پیدا ہوئے ہیں۔مثلاََمنچو خاندان جو چین پر حکمران تھا اور جو ۰۶ یا ۰۷ میں آکر تباہ ہوا اس کی بنیاد بھی اِسی طرح پڑی کہ اس خاندان کی ایک پڑدادی بغیر نکاح کے حاملہ ہوگئی لوگوں نے بڑا شور مچایا مگر اس نے کہا اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔وہ کسی گڈریا کی بیٹی تھی اُس نے کہا میں ایک دن اپنے جانور چرا رہی تھی کہ ایک فرشتہ نازل ہوا اور اس نے کہا کہ میں تجھ پر خدا کا نور ڈالتا ہوں تیرے ہا ں ایک لڑکا پیدا ہوگا اور اس لڑکے کا لڑکا سارے چین کا بادشاہ ہوگا چنانچہ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ مجھے حمل ہو گیا ہے پس اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔لوگوں نے یہ بات سنی تو انہوں نے کہا یہ عورت ایک آئندہ کی خبر بتا رہی ہے انتظار کرو کہ کیا ہوتا ہے چنانچہ نو ماہ کے بعد اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوگیا۔لوگوں نے کہا کہ اس عورت کی پہلی بات تو سچی ہو گئی اب اگلی خبر کا انتظار کرنا چاہیے۔چنانچہ وہ لڑکا جوان ہوا اور اٹھارہ بیس سال کی عمر میں اس کی شادی ہوگئی پھر جلد ی ہی اس کے ہاں بھی ایک لڑکا پیدا ہوگیا۔وہ لڑکا پندرہ سولہ برس کا تھا کہ ملک میں فساد ہوگیا۔چونکہ وہ بہادر تھا۔اُس نے نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملایا اور حملہ کرکے اِرد گرد کے دیہات پر قابض ہوگیا۔اس کا میابی سے اس کا حوصلہ بڑھااور اس نے آگے قدم بڑھایا۔پھر وہاں کامیابی ہوئی تو اور آگے بڑھا یہاں تک کہ ہوتے ہوتے وہ چین کا بادشاہ بن گیا۔اس واقعہ نے ثابت کردیا کہ جو کچھ اُس عورت نے کہا تھا درست تھا۔اور اسے خدا نے ہی خبر دی تھی۔اِسی طرح چنگیز خاں جو ترکوں کی دوسری نسل کا سردار ہے اس کے متعلق بھی ایسا ہی واقعہ ہوا۔ترکوں کی دو شاخیں ہیں۔ایک شاخ برلاس ہے جس میں سے ہم ہیں اور دوسری شاخ وہ ہے جس میں چنگیز خان۔باتو خان اورجتلائی خان وغیرہ مشہور لوگ گذرے ہیں۔چنگیز خاں کا باپ جب مرگیا اور اس کی ماں بیوہ ہوگئی۔تو ملک کے رواج کے لحاظ سے اُس کی ماں ہی بادشاہ تسلیم کی گئی۔ایک دن اس کی ماں نے درباریوں کو بلایا اور کہا کہ مجھے حمل ہوگیا ہے درباریوں نے شور مچادیا کہ ہم تجھے قتل کردیں گے۔اُس نے کہا اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔میں نے خواب میں دیکھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نور آیا ہے اور وہ میرے آر پار ہوگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی مجھے بتایا گیا کہ تیرے ہاں ایک لڑکا ہوگا جو دنیا کا بادشاہ ہو گا۔چنانچہ اس کے بعد جب میں بیدار ہوئی تو مجھے حمل ہو چکا تھا انہوں نے یہ سن کر صبر کر لیا اور فیصلہ کیا کہ ہمیں اس خبر کے پورا ہونے کا انتظار کرنا چاہیے چنانچہ اسی حمل سے چنگیز خاں پیداہوا جس سے ساری دنیا میں بڑی بھا ری تباہی آئی۔اوروہ دنیا کا بادشاہ بنا۔اِسی طرح اور بہت سے واقعات انسائیکلوپیڈیا بر ٹینیکا میں بیان کئے گئے ہیں۔اور عجیب بات یہ ہےکہ اس قسم کے جتنے بچے پیدا ہوئے ہیں اُن کے پیدا ہونے سے پہلے عورتوں کو کوئی نہ کوئی خواب بھی آئی ہے۔جس کی وجہ