تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 183 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 183

نہیں کرتے۔لیکن یہ کہ وہ کوئی نرالی خصوصیات رکھتا تھا یہ ایک ایسی بات ہے جو اناجیل کے رو سے بالکل باطل ہے بلکہ یوحنا کے متعلق تو یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ وہ خداوند کے حضور میں بزرگ ہو گا اور ہرگز نہ مَے نہ کوئی اور شراب پئے گا۔‘‘ ( لوقا باب۱آیت ۱۵) اور مسیح انجیل کے رو سے نہ صرف خود شراب پیتا تھا بلکہ شراب بنانے کا معجزہ بھی اس نے دکھایا تھا (انجیل یوحنا باب ۲آیت ۱تا ۱۱) اسی طرح مسیح ؑ اگر روزہ رکھتا اور عبادتیں کرتا تھا تو یہ باتیں یوحنا میں بھی پائی جاتی تھیں۔غرض خدا تعالیٰ نے اس سورۃ میں مسلمانوں کو یہ گر بتایا ہے کہ عیسائیوں کے مقابلہ میں تم یحییٰ کے حالات کو دیکھو تو تمہیں معلوم ہو گا کہ جتنی باتیں مسیح کے متعلق بیان کی جاتی ہیں وہ ساری کی ساری یوحنا میں بھی پائی جاتی ہیں اور جب یہ حالت ہے تو مسیح کی اس میں خصوصیت کیا رہی۔پس يٰيَحْيٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍ سے آخر رکوع تک مسیحیت کے رد کے دلائل بیان کئے گئے ہیں اور مسلمانوں کو توجہ دلائی گئی ہے کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق بیان کرو گے تو عیسائی مانیں گے نہیں۔ہم تمہیں گر بتاتے ہیں کہ انجیل میں یوحنا کا ذکرپڑھو۔وہاں تمہیںوہی باتیں ملیں گی جو عیسائی حضرت مسیح ؑ میں بیان کرتے ہیں۔پس تم انہیں بتائو کہ مسیح ؑ میں کوئی نرالی خصوصیت نہیں جس کی وجہ سے اسے خدایا خدا کا بیٹا قرار دیا جا سکے۔وَ اذْكُرْ فِي الْكِتٰبِ مَرْيَمَ١ۘ اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَهْلِهَا اور تو(اس) کتاب میںمریم کا (جو) ذکر (آتا ہے اسے)بیان کر (خصوصاً اس با ت کو کہ) جب وہ اپنے مَكَانًا شَرْقِيًّاۙ۰۰۱۷ رشتہ داروں سے مشرقی (جانب ایک) جگہ چلی گئی حلّ لُغَات۔اِنْتَبَذَ کے معنے ہوتے ہیں اعْتَزَلَ وَ تَنَحّٰی نَاحِیَۃً۔وہ الگ ہو گیا۔اور ایک طرف چلا گیا۔(اقرب) شَرْقِی شَرْقِیٌّ کے متعلق لغت میں لکھا ہے اَلشَّرْقِیُّ الْمَنْسُوْبُ اِلٰی الشَّرْقِ۔وَ کُلُّ مَکَانٍ فِیْ جِھَةِ الشَّرْقِ وَ کُلُّ مَا اتَّجَّہَ نَحْوَالشَّرْقِ۔یعنی شَرْقِیٌّ کے معنے مشرق کی طرف کے بھی ہوتے ہیںاور شرقی ہر ایسے مکان کوبھی