تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 3

کہ انسان کی جسمانی پیدائش کیسی حقیر ہے۔پھراُسے ترقی دے کر اللہ تعالیٰ نے کس قدرانعامات کا وارث کردیاہے۔اسی طرح اگر خدا تعالیٰ روحانی عالم میں کسی آدمی کو جوبظاہربے حقیقت نظرآتاہوبڑھادے اورترقی دےدے۔تویہ کیوں خیال نہیں کرتے کہ اس کے اندر بھی کوئی مخفی قابلیتیں ہوں گی۔جس خدا نے دنیا کے عارضی سفروں کی ضروریات بہم پہنچائی ہیں۔وہ دائمی سفر کی ضروریات کو کیونکر نظر انداز کردے گا۔اللہ کے سوااس ضرورت کو نہ لوگ خود پوراکرسکتے ہیں اورنہ اُن کے معبود۔پس خدا تعالیٰ کوپانے کا صحیح اورقریب ترراستہ اور اس راستہ پرچلنے کو سہل کردینے والے اسباب خدا تعالیٰ ہی بتاسکتاہے۔اور وہی بتاتا ہے۔آگے انسان اس میں دخل دے کر اگراپنے لئے مشکلات پیداکرلے۔تواس کی ذمہ داری اس پر ہے۔پھر بتایاہے کہ جو اس راستہ پر چلتے ہیں۔ان سے کیاسلوک ہوتاہے۔اورجو اس پر نہیں چلتے۔ان کاکیاانجام ہوتاہے۔اوراس سوال پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ انسان کی جزاء اس کے انجام پر مترتب ہوتی ہے۔اس لئے یہ کہنا کہ نبی کی بات کو سب لوگ فوراً نہیں مان لیتے۔پھر جو پہلے انکار کرکے بعد میں ایمان لائے ہیں۔ان کاکیا حال ہوگا۔معقول اعتراض نہیں۔ماننے والے اورنہ ماننے والے اپنے انجام کے مطابق پوچھے جائیں گے کیونکہ اگلے جہان کاراستہ وہاں سے شروع ہوتاہے جہا ں وہ موت کے وقت ختم ہوتاہے۔پھر اس سوال کا جواب دیاکہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبی آتے ہیں تواس کے پیغامبر کی بات کو کوئی ردّ کس طرح کرسکتاہے۔خدا تعالیٰ توقادر ہے۔پس جسے اللہ تعالیٰ بھیجے گا اس کی بات سب سے منوالے گااورعقلی جواب کے علاوہ نقلی جواب بھی دیا کہ بعض نبیوں کو تم بھی مانتے ہو۔کیا ان کی باتوں کوسب نے مان لیا تھا۔یاپہلے دن سے مان لیاتھا۔پھر مومنوں کو توجہ دلائی کہ اگر تم خواہش رکھتے ہوکہ تمہارے عزیز اس کلام کو مان لیں تواس کاعلاج یہی ہے کہ اُن کے دلوں کو صاف کرو۔اللہ تعالیٰ جبر سے انہیں ہدایت نہ دےگا۔کیونکہ جس کے دل میں گمراہی ہو اسے ہدایت دینا مومنوں پر ظلم ہے۔کیونکہ بعث بعد الموت کی حکمت باطل ہوجاتی ہے۔اس پر کفار کاانکار دہرایاکہ بعث بعد الموت کیا ہے۔اس کی کوئی حقیقت نہیں۔اوراس کی دلیل یہ دی کہ وہ ایک ضروری شے ہے اورجس امر کی ضرورت ظاہر ہو۔الٰہی قاعدہ کے مطابق ا س کاوجود ضروری ہے۔پھر بعث بعد الموت کااس دنیامیں ہونے والے بعض امور سے ثبوت دیا کہ اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ قوموں کابعث کرتاہے۔اورہجرت سے اس بعث کا آغاز ہوتاہے۔جیساکہ اس نبی کی جماعت سے ہوگا۔مومنوں اورکافروں کو جداکرناکامل ترقی کے لئے ضروری ہوتا ہے۔پھرجو سب سے اعلیٰ کمال ہے اس کے لئے کیوں اللہ تعالیٰ