تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 598 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 598

وجہ بھی بتادیتاہوں اوروہ یہ کہ آج میں نے ایسا ایساخواب دیکھا ہے اورخدا تعالیٰ کامیرے ساتھ اس محبت کی وجہ سے جو وہ مجھ سے رکھتاہے یہ سلوک ہے کہ ایسے تمام اہم امورجو میری ذات پرگہرااثر ڈالنے والے ہوں و ہ مجھے بتادیاکرتاہے۔(جلد ۲ص ۵۹۵) اس خواب کی تعبیر میں گوا س نے غلطی کھا ئی اورسمجھا ہے کہ شائد دارااس کے خلا ف کوئی ساز ش کررہاہے۔لیکن جواس کی تعبیر تھی وہ اپنے وقت پرشاندار طورپر پور ی ہوئی۔اورو ہ اس طر ح کہ خورس کے بعد اس کابیٹابادشاہ ہوااوراسے لوگوں نے قتل کردیا۔اس پردارانے چندشہزادوں کے ساتھ مل کر اس غاصب کوقتل کردیا اورآخر متفقہ فیصلہ سے داراکوبادشاہ بنایا گیا۔جس نے یورپ اورایشیا کے بڑے حصے کوفتح کرکے ایرانی حکومت کو بہت بڑھادیا۔(ایضاً) خورس پر الہام ہونے کا ثبوت بائیبل سے بائبل سے بھی معلو م ہوتاہے کہ اسے الہا م ہوتاتھا۔کیونکہ بائبل میں لکھا ہے :۔’’اورشاہ فارس خورس کی سلطنت کے پہلے برس میں اس خاطرکہ خداوند کاکلام جو یرمیاہ کے منہ سے نکلا تھا پوراہو۔خداوند نے شاہ فارس خورس کادل اُبھارا کہ اس نے اپنی تمام مملکت میں منادی کرائی اوراسے قلمبند بھی کرکے یوں فرمایا۔شاہ فارس خورس یوں فرماتا ہے کہ خداوند آسمان کے خدا نے زمین کی ساری مملکتیں مجھے بخشیں اورمجھے حکم کیا ہے کہ یروشلم کے بیچ جویہوواہ میںہے اس کے لئے ایک مسکن بنائوں۔پس اس کی ساری قوم میںسے تمہارے درمیان کون کون ہے اس کا خدااس کے ساتھ ہو اوروہ یروشلم کو جو شہریہوواہ ہے جائے اورخداوند اسرائیل کے خدا کا گھربنائے جو یروشلم میں ہے ‘‘۔(عزراباب۱آیت ۱تا۳)گویاخدتعالیٰ نے اسے برگزیدہ کرکے اسے مملکتیں اور حکومتیں بخشیں پھر اسے الہام کرکے یروشلم کامقد س گھربنانے اوریہودیوں کے قید سے رہاکرنے کاحکم دیا۔خورس کی ذوالقرنین سے مشابہت از روئے فتوحات دوسری علامت قرآن کریم سے ذوالقرنین کی یہ معلوم ہوتی ہے کہ اس کی فتوحات پہلے مغرب کی طر ف شروع ہوئیں اوروہ ملک پرملک فتح کرتے کرتے ایسے مقام پر پہنچ گیا۔جہاں اس نے سورج کو ایک ایسے چشمہ میں ڈوبتے ہوئے دیکھا جس میں سیا ہ مٹی ملی ہوئی تھی(یعنی اس کے پانی کارنگ سیاہ تھا ا س سے مراد بحیرہ اسود ہے جسے انگریز ی میں BLACK SEA کہتے ہیں )چنانچہ خورس کے ساتھ ایسا ہی معاملہ گذراہے۔جب اسے اللہ تعالیٰ نے طاقت بخشی تومغربی ممالک کے باشاہوں نے ایکاکرکے اس پر حملہ کردیا اوراس طرح اس کی فتوحات اپنے ملک سے باہرمغربی طرف شروع ہوئیں اوربابل۔نینوااوریونانی نوآبادیات جوایشیائے کوچک کے شمال میں بحیر ہ مارموراتک پھیلی ہوئی تھیں۔خورس نے فتح کرلیں اوراس طرح اس