تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 504
جرح کی اوراس کے مرتبہ کو گرایا (اقرب) الساعۃالسَّاعَۃُ کے لئے دیکھو سور ۃ نحل آیت نمبر ۶۲۔رَیْب رَیْبٌ رَابَ(یَرِیْبُ رَیْبًا)کامصدرہے اوررَابَ کے معنے ہیں اَوْقَعَہٗ فی الرَّیْبِ واَوْصَلَ اِلَیْہِ الرِّیْبَۃَ۔اسے شک میں ڈالا نیز اَلرَّیْبُ کے معنے ہیں اَلظَّنَۃُ وَالتُّھْمَۃُ۔ظن۔تہمت۔الشَّکُّ۔شک۔اَلحَاجَۃُ۔حاجت (اقرب) یتنازعون:یَتَنَازَعُوْنَ تَنَازَعَ سے مضارع جمع مذکر غائب کاصیغہ ہے اورتنازَعُوْا کے معنے ہیں اِخْتَلَفُوْا۔انہوں نے آپس میں اختلاف کیا۔تَنَازَعُوْافِی الشَّیْءِ:تَخَاصَمُوْا۔کسی چیز میں جھگڑاکیا۔(اقرب) بنیانًا۔بُنْیَانًا بَنٰی کامصدر ہے اوربَنَاہُ (یَبْنِیْہِ بُنْیَانًا)کے معنے ہیں:نَقِیْضُ ھَدَمَہ۔کسی چیز کوبنایا۔بَنَی الْاَرْضَ:بَنَی فِیْھَادارًاوَنَحْوَھَا۔کسی زمین میں مکان بنایا (اقرب) المسجد اَلْمَسْجِدُ وَ الْمَسْجَدُ:اَلْمَوْضِعُ الَّذِیْ یُسْجَدُ فِیْہِ۔وہ جگہ جہاں سجدہ کیا جائے۔کُلُّ مَوْضِعٍ یُتَعَبَّدُ فِیْہِ۔ہروہ جگہ جہاں عبادت کی جائے۔وَقِیْلَ اِنَّ الْمَسْجِدَ بِالْکَسْرِ اِسْمٌ لِمَوْضِعِ الْعِبَادَۃِ یُسْجَدُ فِیہِ اَوْلَمْ یُسْجَدْ۔اوربعض نے کہاہے کہ مَسْجِدٌ(بِکَسْرِجِیْمٍ)مطلق عبادت کی جگہ کو کہتے ہیں۔خواہ اس میں سجدہ کیاجائے یانہ۔(اقرب) تفسیر۔اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ یہ اقوام جو عرصہ تک دنیاسے الگ رہی تھیں۔اس طرح پھر دنیاسے روشناس ہوگئیں اوردنیا کومعلوم ہوگیا کہ مسیحی اقوام کے آخری ایام میں غلبہ کی جو خبر ہم نے دی تھی و ہ بالکل سچی تھی اوریہ کہ وہ موعود گھڑی جس سے ہم ڈرارہے تھے ظاہر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی تھی۔عیسائیوں میں مردوں کے نام گرجے بنانے کی عادت اِذْ يَتَنَازَعُوْنَ سے پھر اصحاب کہف کی ابتدائی حالت کاکچھ ذکرفرمایااوران کی ایک علامت بتائی۔فرماتا ہے کہ اس قوم نے جب سے ہوش سنبھالی ہے ان میں یہ عادت ہے کہ اپنے وفات یافتوں کے نام پر مساجد یعنی معابد بناتے ہیں۔جوان کے بزرگ گذرے ہیں ان کی یاد میں ہرجگہ گرجے بناتے ہیں۔چنانچہ دیکھ لومسیحی ہی ایک قوم ہے جن میں بزرگو ںکے نام پر گرجے بنائے جاتے ہیں۔مسلمانوں کی کوئی مسجد کسی بزرگ کے نام پر نہیں بنائی جاتی اورنہ یہود میں ایساہوتاہے۔مگر مسیحیوں کے ہزاروں گرجے بزرگوں کی یاد میں ہیں بلکہ گرجوں میں یہ لوگ مردوں کو دفن بھی کرتے ہیں۔ابتدائی اصحاب کہف کی یاد گارمیں بھی کیٹاکومبزمیں بہت سے گرجے بنے ہو ئے ہیں(انسائیکلوپیڈیا برٹینیکا زیر لفظ Catacombs)۔