تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 490 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 490

اللّٰهِ كَذِبًاؕ۰۰۱۶ اس سے بڑھ کر ظالم کون (ہوسکتا )ہے۔حلّ لُغَات۔سُلْطٰن سُلْطٰنٌ کے لئے دیکھو ابراہیم آیت نمبر ۱۱۔السُّلْطَانُ: اَلْحُجّۃُ۔سلطان کے معنے ہیں دلیل۔التَّسَلُّطُ۔قبضہ وَقُدْرَۃُ المَلِکِ۔بادشاہ کی طاقت (اقرب) بَیِّن اَلْبَیِّنُ:اَلْوَاضِحُ الْجَلِیُّ۔بالکل واضح (اقرب) تفسیر۔اس سے معلوم ہوتاہے کہ قرآن کریم کے نزدیک جس قوم میں سے اصحاب کہف نکلے تھے و ہ بت پرست تھی اور کئی معبود انہوں نے بنائے ہوئے تھے۔یہی حال رومیوں کاتھا۔ان میں بھی کئی بت پوجے جاتے تھے۔اس سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ یہ موحدوں کی جماعت کوئی پراگندہ نوجوان نہ تھے۔بلکہ ایک مذہب سے تعلق رکھتے تھے اورآپس میں ملتے رہتے تھے۔کیونکہ اس آیت کامضمون بتاتاہے کہ و ہ لوگ یہ باتیں باہم علیحد گی میں کیاکرتے تھے۔وَ اِذِ اعْتَزَلْتُمُوْهُمْ وَ مَا يَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ فَاْوٗۤا اِلَى اور(اب اس وقت )جب (کہ)تم نے ا ن سے اور(نیز )اللہ (تعالیٰ)کے سواجس چیز کی (بھی )وہ پرستش کرتے الْكَهْفِ يَنْشُرْ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ وَ يُهَيِّئْ لَكُمْ ہیں اس سے کنارہ کشی کرلی ہے تو(اب )تم اس وسیع پہاڑی پناہ گاہ میں پناہ لو (ایساکروگے تو)تمہارارب اپنی مِّنْ اَمْرِكُمْ مِّرْفَقًا۰۰۱۷ رحمت (کی کوئی راہ)تمہارے لئے کھو ل دے گا اور تمہارے لئے تمہارے (اس )معاملہ میں کوئی سہولت کاسامان مہیا کردے گا۔حلّ لغات۔یَنْشُر یَنْشُرُنَشَرَسے مضارع واحد مذکر غائب کاصیغہ ہے۔اورنَشَرَالثَّوبَ