تفسیر کبیر (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 330 of 460

تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 330

بھیجاتھا۔بائبل اور قرآن مجید میں اختلاف لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِيْنَ سے یہ بھی ظاہر ہے کہ حضرت لوط کے ساتھ نجات پانے والے لو گ قرآن مجید کے نزدیک ایک جماعت تھے بائبل نے صرف ان کی دولڑکیوں کے بچنے کا ذکر کیا ہے (پیدائش باب ۱۹ آیت ۳۰)حالانکہ آل لوط اگر دولڑکیوں پر مشتمل تھے تو اجمعین کالفظ ان کے لئے نہیں بولاجاسکتا۔اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِيْنَؒ۰۰۶۱ اس کی بیوی کے سوا (کہ)ہمارااندازہ ہے کہ وہ یقیناً پیچھے رہنے (اورہلاک ہونے )والوں میں سے ہوگی۔حلّ لُغَات۔قَدَّرْنَا۔قدرنا قَدَّرَ کالفظ جب اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال ہو تواس کے معنے فیصلہ کرنے کے ہوتے ہیں اور جب کسی انسان کے لئے استعمال ہو تو اس کے معنی اندازہ اورقیاس کرنے کے ہوتے ہیں۔چنانچہ مفردات میں لکھاہے التَّقْدِیْرُ تَبْیِیْنُ کَمِیّۃِ الشَّیْءِ۔تقدیر کے معنی ہیں کسی چیز کی کمیت کوواضح کرنا اورجب اللہ تعالیٰ کے لئے یہ لفظ استعمال ہو تواس کے معنے ہوں گے تَقْدِیْرُاللہِ بِالْحُکْمِ مِنْہُ اَنْ یَّکُوْنَ کَذَااَوْلَایَکُوْنَ کَذَاکہ اللہ تعالیٰ کاکسی معاملہ کے متعلق فیصلہ کرنا کہ وہ اس طرح ہو یااس طرح نہ ہو اورجب کسی انسان کے لئے یہ لفظ استعمال ہو تومعنے ہو ں گے اَلتَّفَکُّرُ فِی الْاَمْرِ بِحَسَبِ نَظَرِ الْعَقْلِ وَبِنَاءُ الْاَمْرِ عَلَیْہِ کہ کسی معاملہ میں عقل کے ساتھ غوروفکرکرکے اس کااندازہ لگایاجائے اوراس پر کسی کام کی بناء رکھی جاوے۔(مفردات) الغَابِرُ۔الغَابِرُ الْبَاقِیْ۔غَابر کے معنی ہیں باقی رہنے والا۔اس کی جمع غُبَّرٌ اورغَابِرُوْنَ آتی ہے۔وَمِنْہُ فَانْجَیْنٰہُ وَ اَھلَہُ اِلَّاامْرَأَتَہُ کَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ۔اَیْ مِنَ الَّذِیْنَ بَقَوْا فِی دِیَارِھِمْ فَھلَکُوْا اورآیت اِمرأَتُہٗ کَانَتْ مِنَ الغٰبِرِیْنَ۔میں لفظ غابر باقی رہنے والے کے معنوں میں ہی استعمال ہواہے۔یعنی ان کی بیوی ان لوگوں میں سے تھی جو شہر میں پیچھے رہ گئے تھے۔(اقرب) تفسیر۔قَدَّرْنَاکے الفاظ کہنے سے مراد ’’اندازہ‘‘ کرنا ہے یعنے آل لوط میں سے ان کی بیوی چونکہ خو د پیچھے رہ جائے گی اس لئے وہ نہ بچائی جائے گی یہ لوگ قَدَّرْنَاۤ کالفظ استعمال کرتے ہیں جس کے معنے مقررکرنے کے بھی ہوتے ہیں۔اس لئے بعض لوگوں نے اس سے استدلال کیا ہے۔کہ وہ فرشتے تھے ورنہ قَدَّرْنَاکیونکر کہتے؟ لیکن یہ درست نہیں۔کیونکہ اگروہ فرشتے بھی ہوتے توبھی قدّرناکیونکر کہہ سکتے تھے۔تقدیر تو