تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 235
اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ مُّبِيْنٌ۰۰۱۹ (ہاں )مگرجو شخص (وحی الٰہی کی کوئی )سنی ہوئی بات (جس کااعلان ہوچکاہو)چُرالے تو (یہ اورصورت ہے اوراس صورت میں بھی)ایک روشن شعلہ اس کا پیچھاکرے گا۔حلّ لُغَات۔اِسْتَرَقَ۔اِسْتَرَقَ سَرَقَ سے باب افتعال ہے۔اورسَرَقَہُ وَمِنْہُ الشَّیْءَ کے معنے ہیں۔اَخَذَہُ خُفْیَۃً مِنْ حِرْزٍ۔کہ کسی چیز کو محفوظ جگہ سے اپنے آپ کو پوشیدہ رکھتے ہوئے لے لیا۔أوِالسِّرْقَۃُ اَخْذُ الشَّیْءِ فی خَفَاءٍ وَحِیْلَۃٍ۔نیز حیلہ سے مخفی طور پر کسی چیز کو نکال لینے کانام بھی سرقہ ہے اوراِسْتَرَقَ السَّمْعَ کے معنے ہیں۔اِسْتَمَعَ مُسْتَخْفِیًا۔پوشیدہ ہوکرکسی بات کو سنا۔اَلْکَاتِبُ بَعْضَ الْمُحَاسَبَاتِ۔لَمْ یُبْرِزْہُ۔محرر نے اپنے بعض حسابات کو چھپایایعنی ظاہر نہ کیا۔(اقرب) اَلسَّمْعُ۔السَّمْعُ یہ سَمِعَ یَسْمَعُ کامصدر ہے۔اورسَمعَ الصَوْتَ یَسْمَعُ سَمعًا کے معنے ہیں۔اَدْرَکَہُ بِحَاسَّۃِ الْاُذُنِ۔آواز کوکان کی حس کے ساتھ محسوس کیا۔اوراَلسَّمْعُ کے معنے ہیں۔حِسُّ الْاُذُنِ۔شنوائی۔وَالْاُذُنُ۔مَاوَلَج فِیْہَا مِنْ شَیْءٍ تَسْمَعُہُ اورجو آواز کان میں پڑے اس پر بھی سمع کالفظ بولتے ہیں۔اَلذِّکْرُ الْمَسْمُوعُ سنی ہوئی بات۔لفظ سَمْعٌ واحد اورجمع دونوں طرح استعمال ہوتا ہے کیونکہ دراصل یہ مصدر ہے۔جو قلّت اورکثرت کااحتمال رکھتاہے۔اس کی جمع اَسماعٌ ہے۔(اقرب) اَلسَّمعُ۔قُوَّۃٌ فی الْاُذُنِ بِہٖ یُدْرِکُ الْاَصْوَاتَ یعنی سمع کان کی ایک قوت (شنوائی)کانام ہے جس کے ذریعہ سے انسان آواز کو معلوم کرتاہے۔وَفِعْلُہُ یُقَالُ لَہُ السَّمْعُ اَیْضًا۔اورسننے کے فعل کانام بھی سمع رکھاجاتاہے وَیُعَبَّرُ تَارَۃً بِالسَّمْعِ عَنِ الْاُذُنِ۔اور کبھی لفظ سمع بول کر کان مراد ہوتاہے۔وَتَارَۃً عَنْ فِعْلِہِ کَالسِّمَاعِ اور کبھی لفظ سمع سے اس کافعل مراد لیاجاتاہے۔جیسے اِنَّہُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَ۔کہ ان کو سننے کے فعل سے روک دیاگیاہے۔وَتَارَۃً عَنِ الْفَھْمِاور کبھی لفظ سمع سے مراد بات کاسمجھناہوتاہے۔جیسے کہتے ہیں۔لَمْ تَسْمَعْ مَاقُلْتُ کہ جو میں نے کہاتو نےنہیں سمجھا۔وَتَارَۃً عَنِ الطَّاعَۃِ اور کبھی اس سے مراد اطاعت ہوتی ہے۔(مفردات) اَتْبَعَہ۔اَتْبَعَہُ تَبِعَ سے ہے۔اور تَبِعَ کے معنے ہیں۔سَارَفِی إِثْرِہِ۔اس کے قدموں کے نشانات پر چلا۔مَشَی خَلْفَہُ اَوْمَرَّبِہِ فَمَضٰی مَعَہُ۔اس کے پیچھے چلایااس کے پاس سے گزرا۔اورپھر ساتھ چل پڑا۔اَتْبَعَہُ تَبِعَہُ وَذَالکَ اِذَاکَانَ سَبَقَہُ فَلَحِقَہُ اس سے پیچھے رہ گیااورپھر اس سے جاملا (اقرب)۔