تفسیر کبیر (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 192 of 460

تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 192

ایک کتاب ہے کہ جس کی آیات ایک ہی وقت میں دونوں کام کرتی ہیں۔گمراہوں کو ہوشیار کرتی رہتی ہیں اور سمجھ والوں کو ترقی کی طرف توجہ دلاتی رہتی ہیں۔اس آیت سے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ قرآن کریم ایک تخریبی تعلیم نہیں کہ اپنے سے پہلے مذاہب کو یا ان کے پیروؤں کو تباہ کرنے پر بس کرے۔بلکہ وہ تخریبی ہونے کے علاوہ تعمیری بھی ہے۔اگر وہ دنیا کو ان تعلیموں سے محروم کرتا ہے جن پر وہ پہلے چل رہی تھی تو وہ ان کی جگہ ایک ایسی تعلیم بھی پیش کرتا ہے جسے عقل تسلیم کرتی ہے اور فہم قبول کرتا ہے۔اسی طرح اگر اس کے ذریعہ سے پہلا نظام حکومت تباہ کیا جائے گا تو ساتھ ہی ایک ایسا نظام قائم بھی کیا جائے گا جو پہلے سے بہتر ہوگا۔