تفسیر کبیر (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 637

تفسیر کبیر (جلد ۴) — Page 523

دو خسر کہ وہ بھی رشتہ کے لحاظ سے باپ کی جگہ ہوتے ہیں زبردست بادشاہتوں کے مالک ہوئے یعنی حضرت ابوبکر ؓاور حضرت عمرؓ فَتَبَارَکَ اللہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔وَ كَاَيِّنْ مِّنْ اٰيَةٍ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ يَمُرُّوْنَ عَلَيْهَا وَ اور آسمانوں اور زمین میں بہت سے نشان (موجود) ہیں جن کے پاس سے یہ لوگ ان سے اعراض کرتے ہوئے گذر هُمْ عَنْهَا مُعْرِضُوْنَ۰۰۱۰۶ جاتے ہیں۔حلّ لُغَات۔کَاَیٍکَاَیِّنْ وَکَاَیٍّ اِسْمٌ مُرَکَّبٌ مِنْ کَافِ التَّشْبِیْہِ وَاَیٍّ الْمُنَوَّنَۃِ وَلِذٰلِکَ جَازَالْوَقْفُ عَلَیْہَا بِالنُّوْنِ وَفِیْہَا لُغَاتٌ اُخْرٰی وَھِیَ کَیْئِنْ وَکَایِنْ وَکَأْ يٍ وَکَاءٍ۔وَھِیَ تُوَافِقُ کَمْ فِی خَمْسَۃِ اُمُوْرٍ وَھِیَ الْاِبْہَامُ وَالْاِفْتِقَارُ اِلَی التَّمْیِیْزِ۔وَالبِنَاءُ وَلُزُوْمُ التَّصْدِیْرِ۔وَاِفَادَۃُ التَّکْثِیْرِ تَارَۃً وَھُوَ الْغَالِبُ نَحْوُ کَاَیِّنْ مِنْ رَّجُلٍ وَالْاِسْتَفْہَامُ اُخْرٰی وَھُوَ نَادِرٌ۔کَقَوْلِ اُبَیّ بْنِ ابیْ کَعْبٍ لِابْنِ مَسْعُوْدٍؓ کَاَیّنْ تَقْرَءُ سُوْرَۃَ الْاَحْزَابِ فَقَالَ ثَلَاثًا وَسَبْعِینَ۔وَتُخَالِفُہَا فِی خَمْسَةٍ أَمُوْرٍ۔اَلْأوَّلُ اِنَّھَا مُرَکَّبَۃٌ وَالثَّانِیْ اِنَّ مُمَیِّزُھَا مَجْرُوْرٌ بِمِنْ غَالِبًا وَالثَّالِثُ اَنَّھَا لَاتَقَعُ اِسْتِفْہَامِیَّۃً عِنْدَ الْجُمْھُوْرِ۔وَالرَّابِعُ اَنَّہَا لَاتَقَعُ مَجْرُوْرَۃً۔اَلْخَامِسُ اِنَّ خَبَرَھَا لَایَقَعُ مُفْرَدًا۔(اقرب) یعنی کَاَیِّنْ کاف تشبیہ اور اَیُّ سے مرکب ہے اور اس کا نون تنوین کا ہے۔اسے کئی طرح سے بولا جاتا ہے جس کی حسب ذیل مختلف صورتیں ہیں کَاَیِّنْ۔کَایٍّ۔کَیْئِنْ۔کَأْیٍ۔کَاءٍ۔کَاَیٍّ پانچ باتوں میں کَمْ کے مطابق ہے اور پانچ میں مخالف اور یہ لفظ پانچ باتو ںمیں لفظ کَمْ کے مطابق ہے اور پانچ باتوں میں اس کے خلاف ہے۔جن پانچ باتوں میں کَمْ کی طرح ہے وہ یہ ہیں۔(۱) یہ بھی مبہم ہوتا ہے۔(۲) اور تمیز کا بھی محتاج ہوتا ہے۔(۳) یہ بھی مبنی ہوتا ہے۔(۴) اس کو بھی جملہ کے صدر میں لانا ضروری ہے۔(۵) عام طور پر کثرت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی استفہام کے لئے بھی آتا ہے۔جیسا کہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے ابی ابن ابی کعبؓ سے اسی لفظ کے ساتھ یہ سوال کیا تھا کہ سورہ احزاب کی تمہاری قرأۃ کی رو سے کتنی آیتیں ہیں جس کا انہوں نے یہ جواب دیا تھا کہ ۷۳ اور جن باتوں میں کم سے کاین اختلاف رکھتا ہے وہ یہ ہیں۔(۱) کَاَیِّنْ مرکب ہے اور کم بسیط۔(۲) کَاَیِّنْ کے مجرور پر عام طور پر حرف مِنْ آتا ہے اور کم کے