تفسیر کبیر (جلد ۴) — Page 522
منہ سے ذکر کرنا اور اسے ایسے طور پر مستحضر فی الذہن کرنا کہ وہ بھول نہ جائے۔اَلصِّیْتُ وَمِنْہُ لَہٗ ذِکْرٌ فِی النَّاسِ۔شہرت۔اور انہی معنوں میں لَہٗ ذِکْرٌ فِی النَّاسِ کا فقرہ بولتے ہیں کہ فلاں شخص کو لوگوں میں شہرت حاصل ہے۔اَلثَّنَاءُ۔تعریف۔اَلشَّرْفُ۔شرف۔وَفِی الْقُرْاٰنِ اِنَّہٗ لَذِکرٌ لَّکَ وَلِقَوْمِکَ اور قرآن مجید میں اِنَّہٗ لَذِکْرٌ لَّکَ وَلِقَوْمِکَ انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے کہ قرآن مجید کا نزول تیرے اور تیری قوم کے لئے شرف کا موجب ہے۔وَالصَّلٰوۃُ للہِ تَعَالٰی وَالدُّعَاءُ اللہ کے حضور دعا چنانچہ انہی معنوں میں یہ فقرہ استعمال ہوتا ہے۔اِذَا حَزَبَہٗ اَمْرٌ فَزِعَ اِلَی الذِّکْرِ کہ جب مصیبت کا سامنا ہوا تو اس نے دعا کی طرف جلدی کی۔اَلْکِتَابُ فِیْہِ تَفْصِیْلُ الدِّیْنِ وَوَضْعُ الْمِلَلِ۔ایسی کتاب جس میں دین کی تفصیل اور شریعت کے اصول ہوں۔مِنَ الرِّجَالِ اَ لْقَوِیُّ الشُّجَاعُ الْاَبِیُّ ایسا بہادر شخص جو کسی کا رعب برداشت نہ کرے۔مِنَ الْمَطَرِ۔اَلْوَابِلُ الشَّدِیْدُ سخت موسلا دھار بارش۔مِنَ الْقَوْلِ۔الصُّلْبُ الْمَتِیْنُ۔پکی بات۔(اقرب) تفسیر۔حضرت یوسفؑ کی ترقی میں ان کے بھائیوں کی ترقی مقدر تھی جس طرح یوسفؑ کے بھائیوں نے ان کی رؤیا سے یہ سمجھ لیا کہ اس کی بڑائی ہماری ذلت کا موجب ہوگی۔حالانکہ ان کی ترقی میں خود بھائیوں کی ترقی مقدر تھی۔اسی طرح فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو وعدے ہوئے ہیں ان سے آپ کی قوم کے لوگ ناراض ہوتے ہیں اور ان میں اپنی ذلت محسوس کرتے ہیں۔حالانکہ وہ اپنی عزت کے لئے ان سے کوئی مدد طلب نہیںکرتا کہ جس سے ان کو یہ خیال ہو کہ اس کی بڑائی میں ہماری کمزوری ہے۔پس فرماتا ہے کہ اے ہمارے رسول! تو اگر ان سے مدد کا خواہاں ہوکر اپنی بڑائی کا طالب ہوتا تو ان کے غصہ کی کوئی وجہ ہوتی لیکن تو تو وہ چیز ان کو دیتا ہے جو نہ صرف ان کی عزت کا بلکہ سب دنیا کی عزت کا موجب ہوگی۔پس ان کی ناراضگی بے سبب اور ان کا غصہ بلاوجہ ہے۔آنحضرتؐ کی حضرت یوسف سے اٹھارھویں مشابہت حضرت یوسفؑ اور رسول کریم ؐ کے مرتبہ میں ایک امتیازی فرق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس معاملہ میں بھی حضرت یوسف علیہ السلام سے مشابہت ہے یوسف علیہ السلام نے تو ایک بادشاہ کے ماتحت اپنے بھائیوں کو عزت بخشی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بھائیوں کو آزاد حکومتوں کا مالک بنا دیا۔اور آپ کے