تفسیر کبیر (جلد ۴) — Page 199
کے مطابق کام کرنے والا ہو۔اس صفت سے یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کلام کی بھیجنے والی ہستی کے یہ مدنظر نہیں ہے کہ وہ لوگوں میں شہرت یا عزت حاصل کرے بلکہ اس کے مدنظر بنی نوع انسان کا فائدہ ہے۔پس اس نے کوئی ایسی تعلیم اس میں نہیں دی جو بظاہر خوبصورت ہو لیکن بہ باطن خراب ہو۔بلکہ اس نے ہر وہ تعلیم جو انسان کے فائدہ کی ہے پیش کردی ہے۔خواہ لوگ اس سے کس قدر ہی کیوں نہ بھاگیں اور برا نہ منائیں۔ظاہر میں اچھی اور باطن میں بری تعلیم کی مثال انجیل کی تعلیم ہے۔کہ اگر کوئی تیری ایک گال پر تھپڑ مارے تو تو دوسری بھی پھیردے(لوقا باب ۶ آیت ۲۹)۔اور بظاہر بری لیکن حقیقت میں اچھی تعلیم کی مثال قرآن کریم کی یہ تعلیم ہے کہ جو اقوام جبراً مذہب میں دخل دیں ان کا سختی سے مقابلہ کرنا چاہیے۔جس تعلیم کی غرض لوگوں میں قبولیت حاصل کرنا ہوگی۔وہ اول الذکر قسم کی تعلیموں پر انحصار کرے گی۔اور جس کی غرض اصلاح ہوگی وہ لوگوں کی پسندیدگی یا عدم پسندیدگی کا خیال کئے بغیر جو مفید باتیں ہیں انہیں بیان کردے گی۔چونکہ اس سورۃ میں سزاؤں کا اکثر ذکر ہے اس لئے اس کی پیش بندی کرتے ہوئے سورۃ کے شروع میں ہی اپنی صفت حکیم کا ذکر کر دیا ہے۔یعنی وہ سزائیں ہماری صفتِ حکیم کے ماتحت تھیں۔ظلم کے ماتحت نہیں تھیں۔لفظ خَبِیْرٌ کےمعنی خَبِیْرٌ کہہ کر یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ حقیقت امر سے واقف ہے۔خَبِیْرٌ کا لفظ اصل حال کی واقفیت پر دلالت کرتا ہے۔اور بواطن امور کے جاننے کی طرف اس میں اشارہ ہوتا ہے۔اور اس لفظ سے اس طرف اشارہ کیا جاتا ہے کہ اس صفت کا مالک اندرونی تغیرات پر خاموش نہیں رہ سکتا۔اور بداعمالی کی سزا کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنَّنِيْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيْرٌ وَّ بَشِيْرٌۙ۰۰۳ اس تعلیم پر مشتمل ہے کہ تم اللہ (تعالیٰ) کے سوا ئے(کسی) کی عبادت نہ کرو۔میں اس کی طرف سے یقیناً یقیناً تمہارے لئے ہوشیار کرنے والا اور بشارت دینے والا (بنا کر بھیجا گیا )ہوں۔تفسیر۔اللہ تعالیٰ کسی کی عبادت کا محتاج نہیں ہے بظاہر یہ تعلیم کہ خدا تعالیٰ نے بندہ کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے خودغرضانہ معلوم دیتی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا اللہ تعالیٰ بندہ کی عبادت کا محتاج ہے۔لیکن اگر قرآن پر غور کیا جائے تو حقیقت بالکل مختلف نظر آتی ہے۔کیونکہ قرآن کریم بوضاحت بیان فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بندے کی عبادت کا محتاج نہیں ہے۔چنانچہ سورۂ عنکبوت رکوع اول میں ہےوَ مَنْ جَاهَدَ فَاِنَّمَا