تفسیر کبیر (جلد ۴) — Page 95
میں نعوذباللہ من ذٰلک جھوٹ بولیں گے کہ مجھے تو خبر بھی نہیں کہ یہ لوگ مجھے اللہ تعالیٰ کا شریک مقرر کرتے تھے۔هُنَالِكَ تَبْلُوْا كُلُّ نَفْسٍ مَّاۤ اَسْلَفَتْ وَ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ (تب)وہاں ہر ایک شخص جو کچھ اس نے (اپنے لئے) بویا ہوگا اس کا امتحان کرے گا اور انہیں ان کے سچے مالک اللہ تعالیٰ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَؒ۰۰۳۱ کیطرف لوٹا (کر )لایا جائے گا۔اور جو کچھ وہ (اپنے پاس سے) گھڑتے تھے وہ(سب) انہیں بھول جائے گا۔حلّ لُغات۔بَلَاءٌ بَلَاہُ یَبْلُوْہُ بَلَاءً وَ بَلْوًا۔جَرَّبَہٗ وَاَخْتَبَرَہٗ۔اس کا تجربہ کیا اور اس کی حقیقت معلوم کی۔(اقرب) مَوْلٰی اَلْمَوْلٰی اَلْمَالکُ۔مالک۔اَلْمُعْتِقُ آزاد کرنے والا۔الصَّاحِبُ۔ساتھی۔آقا اَلْحَلِیْفُ۔معاہد۔اَلرَّبُ۔رب۔اَلْوَلِیُّ کارساز۔اَلْمُنْعِمُ۔محسن۔اَلْمُحِبُّ محبت کرنے والا۔اَلْقَرِیْبُ۔رشتہ دار۔(اقرب) حَقٌّ اَلْحَقُّ ضِدُّ الْبَاطِلِ جھوٹ کے خلاف چیز یعنی سچ۔اَلْاَمْرُالْمَقْضِیُّ ہوکر رہنے والی بات۔اَلْعَدْلُ انصاف۔اَلْمُلْکُ۔مالکیت۔اَلْمَوْجُوْدُ الثَّابِتُ۔موجود اور ثابت شدہ چیز۔اَلْیَقِیْنُ بَعْدَ الشَّکِّ شک کے بعد یقین کا آنا۔اَلْمَوْتُ موت۔(اقرب) ضَلَّ ضَلَّ یَضِلُّ ضِدُّ اِھْتَدٰی یعنی ہدایت کے خلاف حالت پر ہو گیا۔اور دین اور حق کو نہ پایا۔ضَلَّ عَنْہُ یَضِلُّ لَمْ یَھْتَدِ اِلَیْہِ۔اس طرف راہ نہیں پائی۔ضَلَّ یَضَلُّ (ضاد کی زبر سے) فُلَانٌ الطَّرِیقَ۔وَ عَنِ الطَّرِیْقِ۔لَمْ یَھْتَدِ اِلَیْہِ۔راستہ نہ پایا۔یہی معنی ہوتے ہیں۔جب داریا منزل یا ہر اپنی جگہ پر قائم رہنے والی چیز کا اس کے بعد مذکور ہو۔ضَلَّ الرَّجُلُ فِی الدِّیْنِ ضَلَالًا وَضَلَالَۃً۔ضِدُّ اِھْتَدٰی۔اس شخص نے دین کے معاملہ میں درست راہ نہیں پائی۔ضَلَّ فُلَانٌ اَلْفَرَسَ۔اس کا گھوڑا کھویا گیا۔ضَلَّ عَنْ کَذَا ضَاعَ۔ضائع ہو گیا۔ضَلَّ الْمَآءُ فِی اللَّبَنِ خَفِیَ وَ غَابَ۔پانی دودھ میں مل گیا۔اور غائب ہو گیا۔ضَلَّ فُلَانٌ فُلَانًا نَسِیَہٗ۔اس شخص کو بھول گیا۔ضَلَّ النَّاسِی غَابَ عَنْہُ حِفْظُ الشَّیْ ءِبھول گیا۔اس کے ذہن سے بات نکل گئی۔ضَلَّ سَعْیُہُ عَمِلَ عَمَلًا لَمْ یَعُدْ عَلَیْہِ نَفْعُہٗ۔ایسا کام کیا کہ جس کا اسے کوئی نفع نہ ہوا۔(اقرب) تفسیر۔بتایا کہ ہر کام کی حقیقت اس کی سب کیفیات کے ساتھ اسی دنیا میں معلوم نہیں ہوتی۔بعض اشیاء