تفسیر کبیر (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 459 of 635

تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 459

یہ رئویا جس کا قرآن کریم نے ذکر کیا ہے حزقیل نبی کی کتاب میں بھی پائی جاتی ہے صرف اتنا فرق ہے کہ حزقیل نبی کی کتاب میں سو سال کی میعادکا ذکر نہیں۔یہ قرآن کریم کی صداقت اور اس کے کامل ہونےکا ایک زبردست ثبوت ہے کہ جو ضروری امور پچھلی کتب میں بیان نہیں ہوئے قرآن کریم نے ان کو بھی بیان کر دیا ہے اور اس طرح ان کی کمی کو پورا کر دیا ہے۔بہر حال حزقیل باب ۳۷ میں لکھا ہے۔’’خدا وند کا ہاتھ مجھ پر تھا اور اس نے مجھے خداوند کی روح میں اٹھا لیا اوراس وادی میں جو ہڈیوں سے بھر پور تھی مجھے اتار دیا اور مجھے ان کے آس پاس چو گرد پھرایا۔اور دیکھ وے وادی کے میدان میں بہت تھیں اور دیکھ وے نہایت سوکھی تھیں۔اور اس نے مجھے کہا کہ اے آدم زاد کیا یہ ہڈیاں جی سکتی ہیں۔میں نے جواب میں کہا کہ اے خداوند یہوواہ تو ہی جانتا ہے۔پھر اس نے مجھ سے کہا کہ تو ان ہڈیوں کے اوپر نبوت کر اور ان سے کہہ کہ اے سوکھی ہڈیو! تم خدا وند کا کلام سنو۔خداوند یہوواہ ان ہڈیوں کو یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں تمہارے اندر میں روح داخل کروں گا۔اور تم جیؤگے۔اور تم پر نسیں بٹھا لاؤں گا اور گوشت چڑھاؤں گا اور تمہیں چمڑے سے مڑھوں گا اور تم میں روح ڈالوں گا اور تم جیؤ گے اور جانو گے کہ میں خداوند ہوں۔سو میں نے حکم کے بموجب نبوت کی۔اور جب میں نبوت کرتا تھاتو ایک شور ہوا۔اور دیکھ ایک جنبش اورہڈیاں آپس میں مل گئیں۔ہر ایک ہڈی اپنی ہڈی سے اور جو میں نے نگاہ کی تو دیکھ نسیں اور گوشت ان پرچڑھ آئے اور چمڑے کی ان پر پوشش ہو گئی۔پر ان میں روح نہ تھی۔تب اس نے مجھے کہا کہ نبوت کر۔تُوہوا سے نبوت کر۔اے آدم زاد! اور ہوا سے کہہ کہ خداوند یہوواہ یوںکہتا ہے کہ اے سانس! تو چاروں ہوائوں میںسے آ۔اور ان مقتولوںپر پھونک کہ وے جیئیں۔سو میں نے حکم کے بموجب نبوت کی اور ان میں روح آئی اور وے جی اٹھے اور اپنے پائوںپر کھڑے ہوئے۔ایک نہایت بڑا لشکر۔تب اس نے مجھ سے کہا کہ اے آدم زادیہ ہڈیاں سارے اسرائیل ہیں۔دیکھ یہ کہتے ہیں کہ ہماری ہڈیاں سوکھ گئیں اور ہماری امید جاتی رہی۔ہم تو بالکل فنا ہو گئے۔اس لئے تو نبوت کر اور ان سے کہہ کہ خداوند یہوواہ یو ں کہتا ہے کہ دیکھ اے میرے لوگو میں تمہاری قبروں کو کھولوں گا۔اور تمہیں تمہاری قبروں سے باہر نکالوں گا اور اسرائیل کی سر زمین میں لاؤں گا اور میرے لوگوجب میں تمہاری قبروں کو کھولوں گا اور تم کو تمہاری قبروں سے نکالوں گا تب جانوگے کہ خدا وند میں ہوں اور میں اپنی روح تم میں ڈالوں گااور تم جیئو گے۔اور میں تم کو تمہاری