تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 364
بابرکت تعلیم سے فا ئدہ نہ اٹھا یا اور تم بھی اپنی نفسا نی خو اہشا ت کے پیچھے پڑ گئے تو تم سے زیا دہ بد قسمت اور کو ن ہو گا؟ تمہیں چا ہیے کہ تم ان احکا م اور ہدا یات پر عمل کر و اور وہ طریق اختیار نہ کرو جو تقویٰ کے خلا ف ہو۔وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اور جب تم عورتوں کو طلاق دواور وہ اپنی عدت کو پورا کرلیں۔تو تم انہیں جب کہ وہ نیک طریق پر باہم رضامند ہو جائیں اَنْ يَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ اپنے خاوندوں کے ساتھ نکاح کر لینے سے مت روکو۔یہ (وہ بات) ہے کہ جس کی تم میں سے ہر اس شخص کو جو اللہ پر ذٰلِكَ يُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْيَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ اور روز آخرت پر ایمان لاتا ہے نصیحت کی جاتی ہے۔(اور سمجھ لو کہ )یہ بات تمہارے حق میں سب سے زیادہ برکت ذٰلِكُمْ اَزْكٰى لَكُمْ وَ اَطْهَرُ١ؕ وَ اللّٰهُ يَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۰۰۲۳۳ والی اور سب سے زیادہ پاکیزہ ہے۔اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔حل لغات۔تَعْضُلُوْھُنّ۔عَضَلَ عَلَیْہِ عَضْلًا کے معنے ہیں۔ضَیَّقَ عَلَیْہِ وَحَبَسَہٗ وَمَنَعَہٗ۔(اقرب) یعنی کسی پر نا وا جب تنگی ڈالنا۔اس کو روکے رکھنا اور اسے دوسرے کا موں سے منع کر دینا۔ان معنوں کے لحا ظ سے لَاتَعْضُلُوْهُنَّ کا تر جمہ یہ ہو گا۔کہ ان کوتنگ مت کر و۔یا بند نہ کر و۔یا روکو نہیں۔اَ زْکٰی کے معنے اَنْفَعُ کے بھی ہیں اور (۲) زیادہ پا کیزہ کے بھی ہیں۔تفسیر۔اس آ یت میں بَلَغْنَ کے وہ معنے نہیں جو پہلے بیا ن ہو ئے ہیں بلکہ اس جگہ میعا د کے ختم ہو نے کے معنے ہیں۔اور اَجَل سے حر یت وا لی مدت مرا د ہے کہ جب وہ عدت پوری کر لیں اور آ زادی کے زما نہ میں آ جا ئیں فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ يَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ میں ازوا ج کے متعلق اختلا ف ہوا ہے۔(۱) بعض کہتے ہیں کہ اس سے پہلا خا وند مراد ہے اور مطلب یہ ہے کہ اس سے صلح کر لے۔اس مفہوم کو مدّ نظر رکھتے ہو ئے طَلَّقْتُمْ سے مراد طلاق رجعی ہو گی تین طلا قیں مراد نہ ہوںگی۔(۲) بعض کہتے ہیں کہ خاوند سے مرا د آئندہ ہو نے والا خا وند ہے، اس صورت میں