تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 132
لَيْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ تمہارا مشرق اور مغرب کی طرف منہ پھیرنا کوئی بڑی نیکی نہیں ہے وَ لٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓىِٕكَةِ وَ لیکن کامل نیک وہ شخص ہے جو اللہ ، روز آخرت، ملائکہ،(الٰہی )کتاب الْكِتٰبِ وَ النَّبِيّٖنَ١ۚ وَ اٰتَى الْمَالَ عَلٰى حُبِّهٖ ذَوِي الْقُرْبٰى وَ اور سب نبیوں پر ایمان لایا۔اور اس (یعنی اللہ) کی محبت کی وجہ سے رشتہ داروںاور الْيَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِيْنَ وَ ابْنَ السَّبِيْلِ١ۙ وَ السَّآىِٕلِيْنَ۠ وَ فِي یتیموں اور مسکینوں اور مسافر کو اور سوالیوں کو نیز غلاموں (کی آزادی ) کے لئے الرِّقَابِ١ۚ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ١ۚ وَ الْمُوْفُوْنَ (اپنا)مال دیا۔اور نماز کو قائم رکھااور زکوۃ کو ادا کیا اور اپنے عہدوں کو جب بھی کو ئی عہد کر لیں بِعَهْدِهِمْ اِذَا عٰهَدُوْا١ۚ وَ الصّٰبِرِيْنَ فِي الْبَاْسَآءِ وَ پورا کرنے والے اور (خاص کر ) تنگی اور بیماری میں اور جنگ کے وقت برداشت سے کام لینے والے الضَّرَّآءِ وَ حِيْنَ الْبَاْسِ١ؕ اُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ صَدَقُوْا١ؕ وَ اُولٰٓىِٕكَ (کامل نیک ہیں)۔یہی لوگ ہیں جو (اپنے قول کے)سچے نکلے۔هُمُ الْمُتَّقُوْنَ۰۰۱۷۸ اور یہی لوگ کامل متقی ہیں۔حل لغات۔اَلْبِرُّ اَلصِّلَۃُ وَ الطَّاعَۃُ وَالصِّدْقُ۔بِرّ کے معنے صلہ رحمی، اطاعت اور سچائی کے ہیں۔(اقرب)