تفسیر کبیر (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 635

تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 9

وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ اورتو جس جگہ سے بھی نکلے اپنی توجہ مسجد حرام کی طرف پھیر دے اور یہ (حکم) وَ اِنَّهٗ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا یقیناً تیرے رب کی طرف سے (آئی ہوئی) صداقت ہے اور جو کچھ بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے ہرگز بے خبر تَعْمَلُوْنَ۰۰۱۵۰وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ نہیں ہے اور ُتو جس جگہ سے بھی نکلے اپنی توجہ مسجد حرام کی طرف الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ وَ حَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ پھیر دے اور تم (بھی) جہاں کہیں ہو اپنے منہ اس کی طرف کیا کرو۔شَطْرَهٗ١ۙ لِئَلَّا يَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ١ۙۗ اِلَّا الَّذِيْنَ تا ان لوگوں کے سوا جو ان (مخالفوں) میں سے ظلم کے مرتکب ہوئے ہیں (باقی) لوگوں کی طرف سے تم پر الزام ظَلَمُوْا مِنْهُمْ١ۗ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِيْ١ۗ وَ لِاُتِمَّ نِعْمَتِيْ نہ رہے سو تم ان (ظالموں) سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو (یہ حکم میں نے اس لئے دیا ہے کہ تم پر لوگوں کا الزام عَلَيْكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙۛ۰۰۱۵۱ نہ رہے) اور تاکہ مَیں اپنی نعمت تم پر پوری کروں اور تاکہ تم ہدایت پائو۔حلّ لُغات۔خَرَجْتَ عربی زبان میں خَرَجَ کا لفظ نکلنے کے علاوہ اور معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے چنانچہ(۱) جب خَرَجَ عَلَیْہِ کہیں تو اس کے معنے ہوتے ہیں۔بَرَزَ لِقِتَالِہٖ وہ اس سے جنگ کرنے کے لئے نکلا۔اگر اس آیت میں یہ معنے مراد لئے جائیں تو یہ لفظ جنگ کرنے کے معنوں میں استعمال ہو گا۔(۲) پھر اس لفظ کے معنے اطاعت ترک کر دینے کے بھی ہوتے ہیں۔چنانچہ خَرَجَتِ الرَّعِیَّۃُ عَلَی الْوَالِیْ کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ