تفسیر کبیر (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 87 of 644

تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 87

الرَّحِيْمُ۰۰۵۵ بار بار رحم کرنے والا ہے۔حَلّ لُغَات۔ظَلَمْتُمْ۔ظَلَمَ سے جمع مذکر مخاطب کا صیغہ ہے۔اور ظَلَمَ کے لئے دیکھو حلّ لُغات سورہ ھٰذا ۵۲۔اَنْفُسَکُمْ۔اَنْفُسٌ نَفْسٌ کی جمع ہے اور اَلنَّفْسُ کے معنے ہیں(۱) اَلرُّوْحُ۔رُوح (۲) اَلْجِسْمُ جسم۔(۳) وَیُرَادُ بِالنَّفْسِ اَلشَّخْصُ وَالْاِنْسَانُ بِجُمْلَتِہٖ بعض اوقات نفس کا لفظ بول کر رُوح اور جسم کا مجموعہ انسان اور اس کا خاص تشخص مراد لیاجاتا ہے۔(۴) اَلْعَظْمَۃُ۔عظمت (۵) اَلْعِزَّۃُ۔عزت (۶) اَلْھِمَّۃُ۔ہمت (۷) اَ لْاِرَادَۃُ۔ارادہ(۸)اَلرَّأَیُ۔رائے۔(اقرب) تُوْبُوْا۔امر جمع مخاطب کا صیغہ ہے۔تَابَ اِلَیْہِ وَعَلَیْہِ کے معنے ہیں رَجَعَ عَلَیْہِ بِفَضْلِہٖ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ اس کی طرف متوجہ ہوا۔(اقرب) بَارِئِکُمْ۔اَلْبَارِیُٔ بَرَأَََ سے اسم فاعل ہے اور بَرَءَ اللہُ الْخَلْقَ کے معنے ہیں خَلَقَھُمْ اﷲ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا اور اَلْبَارِیُٔ کے معنے ہیں اَلْخَالِقُ پیدا کرنے والا۔(اقرب) اُقْتُلُوْا۔اُقْتُلُوْا امر مخاطب جمع کا صیغہ ہے اور قَـتَلَہٗ کے معنے ہیں اَمَا تَہٗ بِضَرْبٍ اَوْحَجَرٍ اَوْسَمٍّ اَوْعِلَّۃٍ۔کسی قسم کی ضرب یا پتھّرکے مارنے یا زہر دینے یا اور کسی وجہ سے اس کی رُوح کو اس کے جسم سے علیحدہ کر دیا اور جب قَتَلَ الْجُوْعَ وَالْبَرْدَ کہیں تو معنے ہوں گے کَسَرَ شِدَّتَہٗ کہ اس نے بھوک کی تیزی اورسردی کی شدت کو دور کر دیا اور قَتَلَ اللہُ الْاِنْسَانَ وَقَاتَلَہٗ کے معنے ہیں لَعَنَہٗ۔کہ اﷲ تعالیٰ نے فلاں شخص پر لعنت نازل کی اور اپنے سے دُور کر دیا۔(اقرب) مفردات راغب میں اُقْتُلُوْا اَنْفُسَکُمْ کے ماتحت لکھا ہے لِیَقْتُلْ بَعْضُکُمْ بَعْضًا یعنی اس کے معنے یہ ہیں کہ تم میں سے غیر مشرک مشرک کو خود قتل کر دیں۔وَقِیْلَ عُنِیَ بِقَتْلِ النَّفْسِ اِمَاطَۃُ الشَّھَوَاتِ اور بعض نے یہ کہا ہے کہ قتلِ نفس سے مراد خواہشات نفسانیہ کو دُور کرنا ہے چنانچہ اسی معنے میں یہ محاور ہ بولا جاتا ہے کہ قَتَلْتُ الْخَمْرَبالْمَاءِ اَیْ اِذَا مَزَجْتُہٗ یعنی شراب کو پانی کے ساتھ ملا کر قتل کر دیایعنی اس کی شدّت کو ہلکا کر دیا نیز کہتے ہیں قَتَلْتُ فُـلَانًا وَ قَتَّلْتُہٗ اِذَا ذَلَّلْتُہٗ یعنی جب کسی کو عاجز اور ذلیل کر دیا جائے تو اس وقت بھی قتل کا لفظ استعمال