تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 34
وَ اِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَاَنْجَيْنٰكُمْ۠ وَ اَغْرَقْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ اور( اس وقت کو بھی یاد کرو) جب ہم نے تمہارے لئے سمندر کوپھاڑا پھر ہم نے تمہیں نجات دی اور تمہاری نظروں وَ اَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ۰۰۵۱ کے سامنے فرعون کی قوم کو غرق کر دیا۔حَلّ لُغَات۔فَرَقْنَا۔فَرَقَ سے متکلّم مع الغیر کا صیغہ ہے۔اور فَرَقْنَابِکُمُ الْبَحْرَ کے معنی ہیں فَلَقْنَاہُ ہم نے سمندر کو پھاڑا۔(اقرب) تَنْظُرُوْنَ۔نَظَرَ سے مضارع جمع مخاطب کا صیغہ ہے۔اور نَظَرَہٗ وَ اِلَیْہِ کے معنے ہیں اَبْصَرَہٗ وَ تَأَ مَّلَہٗ بِعَیْنِہٖ کسی پر اچانک نظر پڑنے کے بعد غور سے اسے دیکھنے کے لئے ٹِکٹکی لگائی۔نیز نَظَرَہٗ کے معنے ہیں۔مَدَّ طَرْفَہٗ اِلَیْہِ رَآہُ اَوْ لَمْ یَرَہٗ کسی کی طرف آنکھ اٹھائی۔خواہ پھر اسے دیکھ سکایا نہ دیکھ سکا۔(دونوں حالتوںمیںنَظَرَ کا لفظ اس پر بول سکتے ہیں) نیز کہتے ہیں نَظَرَ فِی الْاَمْرِ نَظَرًا۔اور معنے یہ ہوتے ہیں کہ تَدَبَّرَہٗ وَ تَفَکَّرَ فِیْہِ یُقَدِّرُہٗ وَ یُقِیْسُہٗ نظر کے یہ بھی معنے ہیں کہ کسی امر پرغور کیا اور کسی معاملہ کو کسی اور معاملہ پر قیاس کر کے غور و فکر سے اپنی رائے قائم کی۔جب نَظَرَبَیْنَ النَّاسِ کہیں تو اس کے معنے ہوتے ہیں حَکَمَ وَ فَصَلَ دَعَاوِیْھِمْ لوگوں کے جھگڑوں کا سوچ بچار کر فیصلہ کیا اور یہ بتایا کہ ان میں سے اپنے دعوے میں صادق کون تھا اور جب نَظَرَ لِلْقَوْمِ بولا جائے تو اس کے معنے یہ ہوں گے دَنٰی لَھُمْ وَ اَعَانَھُمْ کہ لوگوں کو مصائب و مشکلات میں پھنسا دیکھ کر دل میں رحم پیدا ہوا اور ان کی مدد کی۔نَظَرَالشَّیْءَ کے ایک معنے اِنْتَظَرَہٗ کے بھی ہیں یعنی انتظار کیا۔نیز اہل عرب کہتے ہیں دَارِیْ تَنْظُرُ اِلٰی دَارِ فُـلَانٍ اَیْ تُقَابِلُھَا۔یعنی میرا گھر فلاں کے گھر کے بالمقابل ہے۔(اقرب) پس تَنْظُرُوْنَ کے معنے ہوں گے (۱) تم آلِ فرعون کا غرق ہونا دیکھ رہے تھے۔(۲)تم آل فرعون کے غرق ہونے کو دیکھ کر ان کے دعاوی کے جھوٹا ہونے اور اپنے دعاوی کے سچا ہونے کا فیصلہ کر رہے تھے۔(۳) تم آلِ فرعون کے غرق ہونے پر رحم کھا رہے تھے کہ کاش وہ بدیاں نہ کرتے اور ہلاکت تک نوبت نہ پہنچتی۔(۴) تم ان کی ہلاکت کے منتظر تھے۔(۵) ہم نے آلِ فرعون کو اس وقت غرق کر کے ہلاک کر دیا جب کہ تم بالکل ان کے بالمقابل تھے۔تفسیر۔فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ کے معنی کرنے میں مفسرین کا غلطی کھانا اور اس کے صحیح معنے فَرَقْنَابِکُمُ الْبَحْرَ کے لفظی معنے ہیں۔جبکہ ہم نے تمہارے ذریعہ سے سمندر کو پھاڑا اور ان معنوں سے دھوکا کھا کر