تفسیر کبیر (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 261 of 644

تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 261

پھر یہود کو کہا گیا تھا کہ تم نے یہ کیا دوغلی پالیسی اختیار کر رکھی ہے کہ ایک طرف اپنے بھائیوں سے جنگ کرتے ہو اور دوسری طرف جب وہ قید ہو جاتے ہیں تو تم فدیہ دے کر اُن کو چھڑانے کی کوشش کرتے ہو۔یہی کیفیت مسلمانوں کی بھی نظر آنے لگی۔چنانچہ پہلی جنگ عظیم میں مسلمانوں نے ترکوں کے خلاف لشکروں میں بھرتی ہو کر جنگ کی۔لیکن جب وہ لوگ قید ہو گئے تو پھر ان کو فدیہ دے کر چھڑانا چاہا۔غرض جس طریق پر یہود نے قدم مارا تھا مسلمانوں نے اسی طریق پر چلنا شروع کر دیا حالانکہ یہ واقعات اس لئے بتائے گئے تھے کہ مسلمان ہوشیار رہیں اور اپنے اندر ان خرابیوں کو پیدا نہ ہونے دیں۔بیشک جہاں تک اہل کتاب کی اصلاح کا سوال ہے اِس سے یہود اور نصاریٰ ہی مراد ہیں۔لیکن اس میں کیا شبہ ہے کہ مسلمان بھی اہل کتاب ہیں۔بلکہ صحیح معنوں میں اہل کتاب صرف مسلمان ہی کہلا سکتے ہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک کامل کتاب عطا فرمائی ہے جبکہ دوسری قومیں ایسی کامل اور بے عیب کتاب سے محروم ہیں۔پس اہل کتاب ہونے کے لحاظ سے بھی مسلمانوں کا فرض تھا کہ وہ یہود اور نصاریٰ کی خرابیوں پر کڑی نگاہ رکھتے۔اور ان کو اپنے اندر نہ آنے دیتے۔اُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا بِالْاٰخِرَةِ١ٞ فَلَا اور یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس( جہان کی )زندگی کو بعد میں آنے والی (زندگی )پر مقدم کر لیا ہے۔اس لئے نہ تو يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ يُنْصَرُوْنَؒ۰۰۸۷ ان سے عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا اور نہ ان کی (کسی اور رنگ میں )مدد کی جائے گی۔تفسیر۔اِس آیت میں بتایا کہ چونکہ یہود نے دین کو چھوڑ کر دنیا اختیار کر لی ہے۔اس لئے اِس جرم کی سزا میں اب ان سے دنیا کی حکومت چھین لی جائے گی۔اور جب تک کہ وہ پھر دین کو اختیار نہ کریں اُس وقت تک اُن کے اس عذاب میں کمی نہیں کی جائے گی۔فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لَا هُمْ يُنْصَرُوْنَسے یہ بھی مراد ہو سکتا ہے کہ آسمانی عذاب بھی اُن سے کم نہیں ہوں گے اور دنیا کی قومیں بھی ان پر رحم نہیں کریںگی۔قرآنی ترتیب کا یہ اصول ہے کہ وہ اپنے پہلے مضمون کو آخر میں پھر دُہرادیتا ہے۔شروع میں بیان فرمایا تھا کہ یہود کا یہ خیال کہ ہمیں صرف چند دن عذاب ہو گا۔غلط ہے۔اب آخر میں فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ فرما کر بتادیا کہ اس رکوع