تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 177
فَافْعَلُوْا مَا تُؤْمَرُوْنَ کہہ کر حکم دیا کہ اب زیادہ اپنے آپ کو ذلیل نہ کرو جس طرح کہا جاتا ہے کرو۔شرطیں نہ پُوچھو لیکن یہود پھر بھی باز نہ آئے اور جیسا کہ اگلی آیت سے ظاہر ہے انہوں نے پھر اور سوال کر دیا۔قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَا١ؕ قَالَ اِنَّهٗ يَقُوْلُ انہوں نے کہا ہماری خاطر اپنے رب سے (پھر )دعا کیجئے کہ وہ ہمیں کھول کر بتائے کہ اس کا رنگ کیا ہے (موسیٰ ؑنے )کہا وہ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُ١ۙ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِيْنَ۰۰۷۰ فرماتا ہے کہ وہ ایک زرد رنگ کی گائے ہے اس کا رنگ بہت شوخ ہے (اور) وہ دیکھنے والوں کو بہت پسند آتی ہے۔حَلّ لُغَات۔صَفْرَآءُ فَاقِعٌ۔فَقَعَ لَوْنُہٗ کے معنے ہیں اِشْتَدَّ تْ صُفْرَتُہٗ۔اس کا رنگ بہت زرد تھا اَلْفَاقِعُ۔اَلْخَالِصُ الصُّفْرَۃِ خالص زردی والا رنگ۔اَلْخَالِصُ الصَّافِیْ مِنَ الْاَلْوَانِ اَیُّ لَوْنٍ کَانَ خالص اور صاف رنگ خواہ کوئی ہو۔وَالْمَشْھُوْرُ اَنَّہٗ صِفَۃٌ لِلْاَصْفَرِ اور لفظ فَاقِعٌ زرد رنگ کے لئے بطور صفت کے آتا ہے یعنی جب اَصْفَرُ کے لئے لفظ فَاقِعٌ استعمال کریں گے تو معنے ہوں گے شوخ زرد رنگ۔(اقرب) تفسیر۔انہوں نے پہلے سوالوں پر بس نہ کی بلکہ باوجود الٰہی اشارہ کے کہ ہم تو تمہاری پردہ پوشی کر رہے ہیں تم زیادہ سوال نہ کرو۔پھر یہ سوال کر دیا کہ اس کا رنگ کیسا ہو۔پس اس کا جواب دیا کہ اُس کا رنگ زرد فَاقِعٌ ہو۔عربی زبان میں ہر رنگ کے لئے الگ الگ خصوصیّت آتی ہے۔سَوْدَاءُ سیاہ کو کہتے ہیں لیکن اگر بہت سیاہ مراد ہو تو اس کے لئے حَالِکٌ کی صفت استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح صَفْرَآءُ کا لفظ زرد رنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر نہایت خوبصورت اور گہرا زرد مراد ہو تو اس کے لئے فَاقِعٌ کی صفت استعمال کرتے ہیں۔قربانی کی جانے والی گائے کا رنگ بیان کرنے میں بائبل اور قرآن مجید کا اختلاف اور اصل حقیقت بائبل میں اس کے لئے سرُخ گائے کا لفظ آیا ہے لیکن قرآن کریم نے اس کے لئے صَفْرَآءُ کا لفظ استعمال کیا ہے۔بعض لوگ اس میں بھی اختلاف قرار دیتے ہیں گو جیسا کہ میں بتا چکا ہوں قرآن کریم جیسی محفوظ الہامی کتاب کو اگر بائبل سے اختلاف ہو تو اِس میں کوئی تعجب کی بات نہیں۔وہ غیر محفوظ ہے اور یہ محفوظ ہے لیکن یہ اختلاف میرے نزدیک کوئی اختلاف نہیں کیونکہ بعض رنگ باہم مشابہ ہوتے ہیں اور مختلف نقطۂ نگہ سے ان پرمختلف الفاظ بول لئے جاتے ہیں۔گہرا زرد رنگ بھی ایسے ہی رنگوں میں سے ہے۔کوئی دیکھنے والا اسے زرد قرار دے دیتا