تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 122
ہوتا ہے اورہر مقام پر اس کے مناسب حال معنی ہوں گے۔فَانْفَجَرَتْ۔اِنْفَجَرَتْ اِنْفَجَرَ سے واحد مؤنث غائب کا صیغہ ہے اور اِنْفَجَرَ فَـجَرَ سے بابِ انفعال ہے۔فَـجَر الْمَاءَ (یَفْجُرُ) کے معنے ہیں بَجَسَہٗ وَفَتَحَ لَہٗ طَرِیْقًا فَـجَرَیٰ پانی کو جاری کیا۔پانی کو بہایا۔پانی کے لئے راستہ کھول دیا اور وہ بہہ پڑا۔اور فَـجَرَالْقَنَاۃَ کے معنے ہیں شَقَّھَا وَ قِیْلَ شَقًّا وَاسِعًا پانی کی نالی کو وسیع طور پر پھاڑ کر بنایا۔اور جب اِنْفَجَرَالْمَاءُ کہیں تو معنے ہوں گے سَالَ وَجَرَیٰ۔پانی بہہ پڑا (اقرب) پس اَ لْاِنْفِجَارُ کے معنی ہوں گے اَ لْاِنْشِقَاقُ۔اَلتَّفَتُّحُ۔پھوٹ پڑنا۔بہہ پڑنا۔اور اِنْفَجَرَتْ کے معنے ہوں گے۔پھوٹ پڑے۔بہہ پڑے۔اُ نَاسٌ۔اَ لْاُ نَاسُ۔اَ لْاِنْسُ کی جمع ہے۔اور اَ لْاِنْسُ کے معنے ہیں اَلْبَشَرُ آدمی اَوْغَیْرُ الْجِنِّ وَالْمَلَاکِ۔جنوّں اور فرشتوں کے سوا آدم زاد (اقرب) اُنَاسٌ بعض وقت قبیلہ اور گروہ کے معنے میں بھی آ جاتا ہے۔(تاج ) مَشْرَبَھُمْ۔اَلْمَشْرَبُ کے معنے ہیں اَلْمَاءُ۔پانی۔اَلْوَجْہُ الَّذِیْ یُشْرَبُ مِنْہُ پانی پینے کی جگہ شَرِیْعَۃُ النَّھْرِ۔دریا کا گھاٹ۔مَشْرَبٌ کی جمع مَشَارِبُ آتی ہے۔(اقرب) لَا تَعْثَوْا۔عَثِیَ یَعْثٰی سے نہی مخاطب کا صیغہ ہے اور عَثِیَ کے معنے ہیں اَفْسَدَ اس نے فساد کیا بَالَغَ فِی الْفَسَادِ اَ وِالْکِبْرِ اَوِ الْکُفْرِ یعنی اس نے حدسے بڑھ کر فساد یاتکبر یا کفر کیا (اقرب) لسان میں لکھا ہے کہ عَثِیَ کے معنے ہیں اَفَسَدَ اَشَدَّ الْفَسَادِ سخت ترین فساد کیا اور اَلْعُثُوُّ کے معنی ہیں اَشَدُّ الْفَسَادِ۔سخت ترین فساد (لسان) امام راغب کہتے اَلْعَیْثُ اَکْثَرُ مَا یُقَالُ فِی الْفَسَادِ الَّذِیْ یُدْرَکُ حِسًّا وَ الْعَثِيُّ فِیْمـَا یُدْرَکُ حُکْمًا کہ عَثِیٌّ کا لفظ عمومًا ایسے فساد کے لئے استعمال ہوتا ہے جو غیر محسوس ہو اور عَیْثٌ کا لفظ محسوس فساد کے لئے بولا جاتا ہے (مفردات) پس لَا تَعْثَوْا کے معنے ہوں گے (۱) سخت ترین فساد نہ کرو (۲) تم انتہائی طور پر فساد‘ تکبر اور کفر نہ کرو۔مُفْسِدِیْنَ۔اَفْسَدَ سے اسم فائل مُفْسِدٌ آتا ہے اور مُفْسِدُوْنَ اور مُفْسِدِیْنَ اس کی جمع ہیں اَفْسَدَ کے معنے ہیں ضِدُّ اَصْلَحَہٗ کسی چیز میں خرابی ڈال دی۔اس میں فساد پیدا کر دیا اور جب اَفْسَدَ بَیْنَ الْقَوْمِ کہیں تو معنے ہوں گے لوگوں میں پھوٹ ڈال دی اور اَلْفَسَادُ کے معنے ہیں۔جھگڑا۔نقصان۔خرابی۔اَخْذُالْمَالِ ظُلْمًا ظلم سے کسی کا مال لینا نیز فساد کے ایک معنی قحط کے بھی کئے گئے ہیں۔(اقرب) تفسیر۔وَ اِذِ اسْتَسْقٰى الخ میں بنی اسرائیل کی ایک اور ناشکری کا ذکر یہاں ایک اور ناشکری بنی اسرائیل کی بیان کی گئی ہے۔کہیں پانی کی دقّت ہوئی (معلوم ہوتا ہے یہ ایسا علاقہ تھا جہاں خدا تعالیٰ کی