تفسیر کبیر (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 657

تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 3

الصلٰوۃ باب و جوب قِرَائَ ۃِ الْفَاتِحَۃِ میں بھی مروی ہے۔سورۃ فاتحہ کے نو نام اس سورۃ کے کئی نام ہیں جن میں سے مشہور نام جو بعض قرآن کریم سے اور بعض رسول کریم صلعم سے ثابت ہیں ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔(۱) سُورۃ الصّلٰوۃ حضرت ابوہریرۃ ؓ فرماتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قَسَمْتُ الصَّلٰوۃَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَ عَبْدِیْ نِصْفَیْنِ(مسلم کتاب الصلٰوۃ باب و جوب قراء ۃ الفاتحۃ فی کلّ رکعۃ۔۔۔) یہی روایت جابر ابن عبداللہؓ سے ابن جریر نے بھی نقل کی ہے (مصری جلد اوّل صفحہ ۶۶) میں نے صلوٰۃ (یعنی سورۃ فاتحہ) کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان نصف نصف کر کے تقسیم کر لیا ہے یعنی آدھی سورۃ میں صفات الٰہیہ کا ذکر ہے اور آدھی میں بندے کے حق میں دعا ہے۔(۲) سُورۃُ الْحَمْد ابو دائود میں حضرت ابوہریرۃ ؓسے روایت ہے۔قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اُمُّ القُرْاٰنِ وَاُمُّ الْکِتَابِ وَالسَّبْعُ الْمَثَانِیْ یعنی سورۃ اَلْحَمْدُلِلّٰہکے دوسرے نام اُمُّ الْقُرْآن اور اُمُّ الْکِتَابِ اور اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ بھی ہیں۔(ابو داؤد کتاب الصلٰوۃ باب فاتحۃ الکتاب) (۳و۴و۵) اُمُّ الْقُرَآنِ۔اَلْقُرْآنُ العَظِیْمُ اور اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ یہ تین نام بھی اس سورۃ کے ہیں۔مسند امام احمد بن حنبل میں ابوہریرۃ ؓسے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ھِیَ اُمُّ الْقُرْآنِ وَھِیَ السَّبْعُ الْمَثَانِیْ وَھِیَ الْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ۔سورۃ فاتحہاُمُّ الْقُرْآن بھی ہے اور اَلسَّبْعُ الْمَثَانِی بھی ہے اور اَلقُرْآنُ الْعَظِیْمُ بھی ہے۔(مسند احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرۃؓ) اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ کا لفظ قرآن کریم میں بھی استعمال ہوا ہے فرماتا ہے۔وَ لَقَدْ اٰتَيْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِيْ (الحجر:۸۸) پس یہ نام قرآن کریم کا رکھا ہوا ہے۔(۶) اُمُّ الْکِتَاب اس نام کا ذکر ابودائود میں حضرت ابوہریرۃ ؓ کی روایت میں موجود ہے اور اوپر نمبر۲ میں اس کا ذکر آ چکا ہے۔(۷) اَلشَّفَاءُ یہ نام حضرت ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے۔فرماتے ہیں۔قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاتِحَۃُ الکِتَابِ شِفَائٌ مِّنْ کُلِّ دَآئٍ۔سورۃ فاتحہ ہر بیماری سے شفا دیتی ہے۔(سنن الدارمی کتاب الفضائل باب فضل فاتحۃ الکتاب) بیہقی فی شعب الایمان (باب فی تعظیم القرآن فصل فی فضائل السور والآیات)میں یہی