تفسیر کبیر (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 452 of 657

تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 452

دعویٰ کی دلیل دی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ ضرورت کے موقع پر اپنے مامور بھجواتا ہے اور شروع زمانہ سے ایسا کرتا چلا آیا ہے جب وہ ایسا مامو ربھجواتا ہے تو فرشتوں کو اس کی آمد کی اطلاع دیتا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے حلقۂ نظام میں ان کی تائید کی رَو چلائیں۔اور یہ بھی کہ ہمیشہ سے یہ سنت اللہ چلی آئی ہے کہ جب وہ مامور آتا ہے بدکار تو الگ رہے نیکوکار اور فرشتہ خصلت لوگ بھی بوجہ نبوت کے زمانہ سے ُبعد کے اور اس کی خصوصیات سے ناواقفیت کے نبوت کی ضرورت کو نہیں سمجھتے اور اس نئے نظام کی حقیقت سے بے خبر ہونے کی وجہ سے جو اللہ تعالیٰ وقت کے نبی کے ذریعہ سے قائم کرنا چاہتا ہے اس کی بعثت کی ضرورت کا انکار کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ بہرحال اس نظام کو قائم کرتا ہے اور دنیا کی غیر معمولی بہتری کے سامان پیدا کر دیتا ہے اور اس آیت سے اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور قرآن کریم کے نزول کے وقت میں بھی ایسا ہی ہونا لازمی تھا اگر اس وقت کے کفار ان کی بعثت کی عدمِ ضرورت کے قائل ہیں تو کوئی تعجب کی بات نہیں جب نبوت کی ابتدا ہوئی تھی تو ملائکہ تک اس کی ضرورت کو نہیں سمجھ سکتے تھے مگر آخر واقعات نے ان سے اس کی عظمت کا اقرا رکروا کر چھوڑا۔وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلٰٓىِٕكَةِ١ۙ اور (اللہ نے) آدم کو سب نام سکھائے پھر(جن چیزوں کے وہ نام تھے) ان کو ملائکہ کے سامنے (پیش ) کر کے فَقَالَ اَنْۢبِـُٔوْنِيْ۠ بِاَسْمَآءِ هٰؤُلَآءِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ۰۰۳۲ فرمایا(کہ ) اگر تم درست بات کہہ رہے ہو تو تم مجھے ان کے نام بتاؤ۔حَلّ لُغَات۔آدَمَ۔آدَمَ۔ابوالبشر (صلوٰت اللہ علیہ) کا نام ہے بعض لوگوں نے اسے اعجمی قرار دیا ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ مشتق ہے اور میرے نزدیک یہی درست ہے۔اس صورت میں اس کے غیر ُمنصرف ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہعَلَم بھی ہے اور وزنِ فعل پر بھی ہے اگر مشتق مانا جائے اور ہے بھی یہی درست تو پھر آدم کا نام اس لئے آدم رکھا گیا کہ وہ لوگوں کو ایک تمدن پر جمع کرنے والے تھے چنانچہ کہتے ہیں اَدَمَ بَیْنَہُمْ (یَأْدِمُ) اَدْمًا: اَلَّفَ وَوَفَّقَ لوگوں کو جمع کیا۔یا پھر اس وجہ سے ان کو آدم کہا گیا کہ وہ مختلف عناصر سے بنے تھے۔اور ان میں مختلف قویٰ جمع کر دیئے گئے تھے کیونکہ اٰدَمَ الْخُبْزَ کے معنی ہیں خَلَطَہٗ بِا لْاِدَامِ کہ روٹی کو سالن کے ساتھ ملا دیا۔یا اس