تفسیر کبیر (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 347 of 657

تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 347

تکلیف دینا ہے بلکہ اسلام کی تعلیم کے رو سے سزا وقتی ہوتی ہے اور اس کی غرض یہ ہے کہ وہ پاکیزگی پیدا کی جائے جو انسان کو اللہ تعالیٰ کے قرب کے قابل بنا دے اور اس کی حیثیت ایک شفا خانہ کی ہے جو بیماری کے علاج کے لئے مقرر کیا جاتا ہے۔اس کی تفصیل آئندہ متعلقہ آیات کے ماتحت آئے گی۔(مثال کے لئے دیکھو سورۃ ہود آیت ۱۰۹) وَ بَشِّرِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ اور تو ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کئے ہیں خوشخبری دے کہ ان کے لئے (ایسے) باغ ہیں تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ كُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں جب بھی ان (باغوں )کے پھل میں سے کچھ رزق انہیں دیا جائے گا رِّزْقًا١ۙ قَالُوْا هٰذَا الَّذِيْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ وَ اُتُوْا بِهٖ وہ کہیں گے یہ تو وہی (رزق) ہے جو ہمیں اس سے پہلے بھی دیا گیا تھا اور ان کے پاس لایا جائے گا وہ (رزق ) مُتَشَابِهًا١ؕ وَ لَهُمْ فِيْهَاۤ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ١ۙۗ وَّ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ۰۰۲۶ ملتا جلتا اور ان کے لئے ان (باغوں) میں پاک جوڑے ہوں گے اور ان (باغوں) کے اندر (ہمیشہ) بسیں گے۔حَلّ لُغَات۔بَشِّرْ۔اَلْبَشَرَۃُ ظَاھِرُ الْجِلْدِ جلد کے اوپر کے حصہ کو بَشَرَۃٌ کہتے ہیں اور بَشَّرْتُہٗ کے معنے ہیں اَخْبَرْتُہٗ بِسَارٍّ بَسَطَ بَشَرَۃَ وَجْھِہٖ وَ ذَالِکَ اَنَّ النَّفْسَ اِذَا سُرَّتْ اِنْتَشَرَالدَّ مُ فِیْہَا اِنْتِشَارَ الْمَآءِ فِی الشَّجَرِ مَیں نے اُسے خوشخبری سنائی جس سے اُس کے چہرہ پر اثر ہوا اور چہرہ خوشی سے پھیل گیا۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب نفس انسانی خوش ہو تو خون اس میں ایسے ہی پھیل جاتا ہے جس طرح درخت میں پانی۔وَبَشِّرِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِعَذابٍ اَلِیْمٍ فَاسْتِعَارَۃُ ذَالِکَ تَنْبِیْہٌ اَنَّ اَسَرَّ مَا یَسْمَعُوْنَـہُ الخَبَرُ بِمَایَنَالُھُمْ مِّنَ الْعَذَابِ اور کفار کو عذاب کی خبر دیتے ہوئے بشارت کا لفظ استعمال کرنے میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ خوش کرنے والی بات جو وہ سنیں گے وہ اس عذاب کی خبر ہو گی جو انہیں پہنچے گا(مفردات) تاج میں ہے اَلْبَشَارَۃُ الْمُطْلَقَۃُ لَا تَکُوْنُ اِلَّابِالْخَیْرِ بشارت کا لفظ جب بغیر کسی قید کے بولا جائے تو اس سے مراد اچھی خبر ہوتی ہے۔وَ