تفسیر کبیر (جلد ۱۵)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 199 of 534

تفسیر کبیر (جلد ۱۵) — Page 199

یہ سیر اِلَی اللہ اس نقشہ سے ظاہر ہو سکتی ہے۔اللہ سدرۃ المنتہیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ساتواں آسمان حضرت ابراہیم علیہ السلام چھٹا آسمان حضرت موسیٰ علیہ السلام پانچواں آسمان حضرت ہارون علیہ السلام چوتھا آسمان حضرت ادریس علیہ السلام تیسرا آسمان حضرت یوسف علیہ السلام دوسرا آسمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام حضرت یحییٰ علیہ السلام پہلا آسمان حضرت آدم علیہ السلام اہل زمین اب اس نقشہ کو دیکھو تو مخلوق کے مقام پر جو شخص کھڑا ہو کر دیکھے گا اس کی نظر سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام پر پڑے گی اور سب سے آخر اس کی نظر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑےگی۔گویا سب نبیوں میں سے آخری نبی وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قرار دے گا۔اس طرح آپ کی یہ حدیث بھی درست ثابت ہو جاتی ہے کہ اَنَا اٰخِرُ الْاَنْبِیَآءِ اور آپ دوسرے انبیاء سے بھی افضل ثابت ہو جاتے ہیں۔آپ حضرت آدم علیہ السلام سے افضل ہیں کیونکہ آپ ان سے بھی اوپر نکل گئے۔آپ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بھی افضل ہیں کیونکہ آپ ان سے بھی اوپر نکل گئے۔آپ حضرت یوسف علیہ السلام سے بھی افضل ہیں کیونکہ آپ ان سے بھی اوپر نکل گئے۔آپ حضرت ادریس علیہ السلام سے بھی افضل ہیں کیونکہ آپ ان سے بھی اوپر نکل گئے۔آپ حضرت ہارون علیہ السلام سے بھی افضل ہیں کیونکہ آپ ان سے بھی اوپر نکل گئے۔آپ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے بھی افضل ہیں کیونکہ آپ ان سے بھی اوپر نکل گئے۔آپ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بھی افضل ہیں کیونکہ آپ ان سے بھی اوپر نکل گئے۔لیکن اگر اوپر کے نقشہ کو اللہ تعالیٰ کے مقام سے دیکھاجائے تو پھر سب سے اوّل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام نظر آئے گا۔آپ کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کا۔پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کا۔پھر حضرت ہارون علیہ السلام