تفسیر کبیر (جلد ۱۴) — Page 184
آج دنیا پر ظاہر ہو چکے ہیں۔لیکن ابھی کیا ہے ابھی تو صرف ایک قدم اٹھایا گیا ہے پھر اور ایجادات ہوں گی پھر اور ہوں گی یہاں تک کہ انہی ایجادات کی لپیٹ میں یورو پین اقوام اپنے آپ کو تباہ کر لیں گی۔سو سنار کی اور ایک لوہار کی ضرب ا لمثل کے ماتحت آخری حملہ خدا تعالیٰ کا ہو گا اور جن لوگوں کے اعمال کو حقیقی وزن حاصل ہو گا وہ جیت جائیں گے اور دنیا پر ان کو غلبہ و اقتدارحاصل ہو جائے گا۔